Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمفت ’پان‘ دینے سے انکار پر ایک شخص نے پان والے کا...

مفت ’پان‘ دینے سے انکار پر ایک شخص نے پان والے کا ہونٹ،کان کاٹ لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: ایک عجیب و غریب واقع میں،ریاست کے دارالحکومت کے الم باغ علاقے میں ایک نوجوان نیپان والے کے مفت میں پان دینے سے انکار کرنے پر ایک شخص نے اس کا کان اور ہونٹ کاٹ لئے۔ پیشے سے ویڈیو گرافر،28سالہ نوجوان شالو کو چہار شنبہ کی رات گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق،یہ واقعہ منگل کی رات کو دس بجے اس وقت پیش آیا،جب متاثرہ شخص،ستیندرسوجان پور میں اپنی پان کی دکان بند کر رہا تھا۔اس دوران شالو اس کے پاس گیا اور مفت پان دینے کی مانگ کی۔ستیندر نے اسے مفت پان دینے سے انکار کر دیا،جس کے بعدمفت میں پان نہ ملنے سے شالوغصہ میں آیااور اس نے ایک پتھر اٹھایا اور اسے مارا۔

اس کے بعد اس نے ستیندر کے بائیں کان کو دانتوں سے کاٹ لیا،جس سے پان والا ستیندر نیچے گر گیا،تو شالو نے اس کے نچلے ہونٹ کو کاٹ لیا، اور وہاں سے فرار ہو گیا۔راہگیروں نے خون سے لت پت اور بے ہوش ستیندر کو اسپتال پہنچایا۔جہاں اس کے زخموں کی مرہم پٹی کی گئی۔اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او)۔الم باغ،اے کے ساہی نے کہا کہ شالو ایک شرابی ہے،اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔