Monday, April 21, 2025
Homeٹرینڈنگملازمت یا غلامی،گنیش وسرجن کے دن بھی آئی ٹی ملازمین کو دفترحاضر...

ملازمت یا غلامی،گنیش وسرجن کے دن بھی آئی ٹی ملازمین کو دفترحاضر ہونے کی ہدایت

سنگین صورت حال سے حیدرآبادی عوام پریشان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔اسکولی کتابوں میں ہم برطانوی سامراجیت کی غلامی اور انکی ظلم و ستم کی داستان پڑھتے اور سنتے آئے ہیں لیکن آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی حیدرآبادی عوام کو ایسی ہی غلامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ آج جہاں شہر میں میں گنیش وسرجن ہے اور ریاست تلنگانہ کی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کی ایک اہم وجہ ہزاروں کی تعداد میں گنیش وسرجن کی وجہ سے ریاست کے علاوہ شہر حیدرآباد کی تمام سڑکیں رک سی جاتی ہیں اور عوامی حمل و نقل کے تمام ذرائع بند رہتے ہیں جبکہ خانگی سواریاں بھی ٹریفک کی وجہ سے مسائل کا شکار ہوتی ہیں لیکن اس کے باوجود حیدرآباد میں موجود ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو دفتر حاضرہونے کی ہدایت دی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ کیب ڈرائیورس کیونکہ رخصت پر ہیں لہذا انہیں اپنی خانگی سواری پر دفتر پہنچنا ہوگا۔

اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مشکل ترین صورتحال کے ضمن میں  پرانے شہر سے تعلق رکھنے والی ایک ملازمہ نے کہا ہے کہ وہ ایچ ایس بی سی بینک ہائی ٹیک سٹی میں ملازمت انجام دیتی ہیں لیکن انہیں آج مشکل ترین صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ ایک جانب جہاں شہر میں گنیش وسرجن کی وجہ سے سارے راستے بند ہیں اور عوامی حمل و نقل کی سہولیات بھی بند ہیں دوسری جانب انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ملازمت پر حسب معمول حاضر رہیں۔

جہاں تک گنیش وسرجن کا تعلق ہے صرف سائبر آباد کی حدود میں 10100 گنیش وسرجن کے لیے موجود ہیں جبکہ حیدرآباد ٹرافک ایڈیشنل کمشنر انیل کمار نے واضح کیا ہے کہ 30 گھنٹوں کے دوران شہر حیدرآباد کے اہم راستوں پر ٹرافک تحدیدات عائد رہیں گی بلکہ بعض راستے تو مکمل بند رہیں گے لہذا ان حالات میں آئی ٹی  کمپنیوں میں ملازمت انجام دینے والے افراد سنگین صورتحال کا شکار ہیں اور وہ یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ ملازمت سے کہیں زیادہ یہ غلامی ہو رہی ہے جہاں آقا کی بات نہ ماننے پر  ملازمت خطرے میں پڑ رہی ہے تو دوسری جانب ملازمت  کو بچانے کے لئے مشکل ترین صورتحال سے گزرنا پڑ رہا ہے۔