Wednesday, April 24, 2024
Homesliderملعون راجہ سنگھ گرفتار، حیدرآبادی عوام شدید برہم

ملعون راجہ سنگھ گرفتار، حیدرآبادی عوام شدید برہم

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ حیدرآباد پولیس نے بی جے پی کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کو سوشیل میڈیا پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف مبینہ توہین آمیز تبصرے کے لئے منگل کی صبح گرفتار کرلیا، شہر بھر میں ملعون  کے تبصروں کے خلاف احتجاج ہورہا ہے ۔

ڈی سی پی (ویسٹ زون) جوئل ڈیوس نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ہمیں متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ایم ایل اے راجہ سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہم جلد ہی آپ کو گرفتاری کے ساتھ ساتھ سیکشنز کے بارے میں بھی معلومات  کریں گے۔حیدرآباد پولیس کمشنر کی ٹاسک فورس نے راجہ سنگھ کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا۔ حکام نے کہا کہ وہ راجہ سنگھ کی ویڈیو کو بھی ہٹارہے ہیں، جس کے بارے میں مسلمانوں برادری کی توہین کی گئی ہے۔

راجہ سنگھ نے منگل کی صبح اپنے خلاف درج ایف آئی آر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مزاحیہ ویڈیو ہے جس کا مقصد اسٹینڈ اپ کامیڈین فاروقی کے خلاف رد عمل ہے اور یہ کسی خاص مذہب یا برادری کے خلاف نہیں ہے۔مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ پولیس نے کس بنیاد پر ایف آئی آر درج کی کیونکہ میں نے کسی خاص برادری کا نام نہیں لیا۔ میری ویڈیو کا مقصد فاروقی تھا اور میں اپنے الفاظ پرقائم ہوں اور میں نے کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچائی۔ یہ ویڈیو کا پہلا حصہ تھا دوسری ویڈیو بھی آئے گی۔

کئی مسلم تنظیموں نے پیر کی رات سے شہر کے متعدد پولیس اسٹیشنوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جس میں دوبار کے ایم ایل اے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا، جس نے کہا کہ انھوں نے اتوارکو حیدرآباد میں منور فاروقی کے شو کے جواب میں ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔گوشہ محل کے ایم ایل اے جس نے پروگرام میں خلل ڈالنے کی دھمکی دی تھی، شو کے ختم ہونے تک گھر میں نظر بند رکھا گیا تھا اور بی جے پی اور بی جے وائی ایم کے متعدد کارکنوں کو جنہوں نے شلپا کلا ویدیکا میں پنڈال پر دھاوا بولنے کی کوشش کی تھی، اتوار کی شام کو پولیس نے گرفتارکیا۔