Thursday, March 28, 2024
Homesliderملعون سلمان رشدی کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا امکان

ملعون سلمان رشدی کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

نیویارک ۔ ملعون سلمان رشدی جس  نے برسوں چھپ کرزندگی گزاری اس پر نیویارک ریاست میں ایک لیکچر کے دوران اسٹیج پر گردن اور دھڑ میں چھرا گھونپا گیا اور اسے ہوائی جہاز سے ہسپتال لے جایا گیا اب تازہ خبر ہے کہ اس زخم کی وجہ سے اس کی ایک آنکھ ضائع ہوسکتی ہے ۔حملے کے بعد کئی گھنٹوں کی سرجری کی گئی  جس کے بعد رشدی وینٹی لیٹر پر ہے  اور جمعہ کی شام ہوئے  حملے کے بعد وہ بولنے سے قاصر ہے  جس کی دنیا بھر کے مصنفین اور سیاست دانوں نے اظہار رائے کی آزادی پرحملہ قراردیا تھا۔

اینڈریو وائلی اس کے بک ایجنٹ نے ایک ای میل میں لکھا کہ خبر اچھی نہیں ہے ۔ شاید سلمان کی ایک آنکھ ضائع ہوجائے گی؛ اس کے بازو کے اعصاب کٹے ہوئے تھے اور اس کے جگر پر وار کیا گیا تھا اور اسے نقصان پہنچا تھا۔75 سالہ رشدی کا تعارف مغربی نیویارک کے چوٹاکوا انسٹی ٹیوشن میں سینکڑوں سامعین کے ساتھ فنی آزادی کے موضوع پر گفتگو کرنے کے لیے کیا جا رہا تھا کہ ایک شخص اسٹیج پر پہنچا اور ناول نگار پر دھاوا بول دیا۔

حیرت زدہ حاضرین نے رشدی کو اس شخص سے بچانے میں مدد کی، جو فرش پر گرگیا تھا۔ نیو یارک اسٹیٹ پولیس کے ایک دستے نے جو تقریب میں سکیورٹی فراہم کررہا تھا  اس نے حملہ آور کوگرفتار کرلیا۔ پولیس نے مشتبہ شخص کی شناخت فیئر ویو، نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ شخص ہادی ماتار کے طور پر کی ہے، جس نے ایونٹ کے لیے پاس خریدا تھا۔

سامعین میں موجودبریڈلی فشر نے کہا ایک شخص نے مجھے نہیں معلوم کہاں سے اسٹیج پر چھلانگ لگائی اور اس نے ایسا حملہ شروع کیا جیسے اسے سینے پر مارا، بار بار اس کے سینے اور گردن پرمٹھی ماریں۔ سامعین میں موجود بریڈلی فشر نے کہا لوگ چیخ رہے تھے اور چیخ و پکار کے ساتھ  ہانپ رہے تھے۔رشدی جوکہ بمبئی، اب ممبئی میں ایک مسلم کشمیری گھرانے میں پیدا ہوا تھا، برطانیہ جانے سے پہلے طویل عرصے سے اپنے چوتھے ناول شیطانی آیات کے لیے جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کررہا ہے۔