Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگملک سے infiltrator کوکیا جائے گا باہر : امیت شاہ

ملک سے infiltrator کوکیا جائے گا باہر : امیت شاہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی پورے ملک میں NRCلاگو کرنے کو یقینی بنائے گی۔امیت شاہ کا کہنا ہے کہ اس ملک سے بدھسٹ،ہندو اور سکھوں کو چھوڑ کر ہرایک غیرقانونی طریقے سے گھسنے والے (infiltrator) کو نکال کر باہر کیا جائے گا۔

امیت شاہ نے اپنے ٹویٹ میں یہ بات کہی۔انہوں نے مسلمانوں کا نام لئے بغیر اشاروں میں یہ بات کہی ہے۔امیت شاہ کے اس ٹویٹ پر عوام کے علاوہ بالی ووڈ کی معروف شخصیتوں نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ و ہدایت کار پوجا بھٹ نے اس بیان کو نفرت کی راجنیتی قرار دیا۔بالی ووڈ فلم ڈائیریکٹراونیر( Onir)نے ٹویٹ کیا کہ ’’کافی لمبے عرصہ کے بعد اس طرح کی پریشان کر دینے والی خبر پڑھی ہے‘‘۔

بالی ووڈ اداکارہ سونی رازدان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا’’اس سے بد تر میں نے کبھی کچھ نہیں پڑھا‘‘اگر یہ لوگ جو کہہ رہے ہیں ،ویسا ہو گا تو بھارت کی مدد صرف بھگوان ہی کر سکتا ہے۔اس طرح بالی ووڈ کے ستاروں نے امیت شاہ کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔امیت شاہ کا یہ بیان سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔