Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںملک کو پانچ لاکھ کروڑ ڈالر کی معیشت بنانے کے لئے ملکی...

ملک کو پانچ لاکھ کروڑ ڈالر کی معیشت بنانے کے لئے ملکی سلامتی اہم: امیت شاہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے چہارشنبہ کو وزیر آعظم نریندر مودی کے،ملک کو پانچ لاکھ کروڑ ڈالر کی معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے میں ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کی اہمیت پر زور دیا۔پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بیورو (بی پی آر اینڈ ڈی)کے 49ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے دوران خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا ”مودی جی ملک کو پانچ لاکھ کروڑ ڈالر کی معیشت بنانا چاہتے ہیں۔اور ملک کو دنیا کی پہلی تین معیشتوں میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔لیکن معاشی ترقی و ملکی سلامتی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ریاستوں میں امن و امان اور سلامتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تقریبا 34000پولیس اہلکار امن و امان کی بر قراری کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،جس سے پولیس فورس پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے ساتھیوں کی جانب سے کئے گئے اچھے کام کو آگے بڑھائیں۔