- Advertisement -
- Advertisement -
پٹنہ: مرکزی وزیر روی شنکر پرساد ،جو پٹنہ صاحیب حلقہ لوک سبھا سے بی جے پی کے امیدوار ہیں ۔انہوں نے چہارشنبہ کو کہا کہ حزب اختلاف کانگریس پارٹی ملک کے خلاف کھڑی ہے۔اور کہا کہ کانگریس ٹکڑے ٹکڑے گروپوں کے ساتھ اتحاد کرتی رہی ہے اور کانگریس کا منشور ملک کوتوڑنے والا دستاویز ہے ،اور ملک کے دشمنوں کو سکون پہونچانے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس فوج اور سیکیوریٹی فورسز کے حوصلہ کو توڑنے کے لئے یہ سب کچھ کر رہی ہے۔روی شنکر نے کہا کہ این ڈی اے حکومت دہشت گردوں اور پاکستان کو موزوں جواب دے رہی ہے۔