Sunday, June 8, 2025
Homesliderممبئی انڈینز کو20 کروڑ اور دہلی کو 12.50 کروڑ انعام

ممبئی انڈینز کو20 کروڑ اور دہلی کو 12.50 کروڑ انعام

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی اور سکریٹری جئے شاہ نے ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کو20 کروڑ کی انعامی رقم پیش کی جنہوں نے پانچویں مرتبہ آئی پی ایل کا خطاب جیتا ہے۔ممبئی نے فائنل میں دہلی کیپٹلز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ خطاب اپنے نام کیا۔ گنگولی نے ممبئی کے کپتان روہت کو فاتح ٹرافی پیش کی۔پہلی بار رنر اپ رہنے والی دہلی کی ٹیم کے کپتان شریس ایئرکو12.50 کروڑ کی انعامی رقم سے نوازا گیا۔ فائنل کے بعد انفرادی ایوارڈ دیئے گئے ۔

مین آف دی میچ آف فائنل۔ ٹرینٹ بولٹ ، ابھرتے ہوئے کھلاڑی – دیودت پڈیکیل ، فیئر پلے ایوارڈ ۔ ممبئی انڈینز، سیزن کا گیم چینجر ۔ لوکیش راہول، سیزن کا سوپر اسٹرائیکر۔ کیرون پولارڈ۔ سب سے زیادہ چھکے ۔ ایشان کشن ، سیزن کا پاور پلیئر۔ ٹرینٹ بولٹ۔

دیودت پڈیکیل ابھرتا کھلاڑی

ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور کے بیٹسمین دیودت پڈیکیل کو آئی پی ایل2020کے ایمرجنگ پلیئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے مابین فائنل کے بعد انفرادی ایوارڈز پیش کیے گئے ۔ ممبئی نے دہلی کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں بار خطاب اپنے نام کیا۔بنگلور کے پڈیکیل نے ٹورنمنٹ میں 15 میچوں میں473 رنز بنائے تھے جس میں پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ پڈیکیل کو اس ایوارڈ میں 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی ۔ ممبئی انڈینز کے نوجوان کھلاڑی ایشان کشن نے یہ ایوارڈ پڈیکیل کی جانب سے حاصل کیا۔