نئی دہلی:ممبئی سے سنگاپور جا رہے سنگاپو ر ایر لائنس کے ایک طیارہ میں منگل کو بم ہونے کی خبر ملی،جس کے بعد مسافروں کے بیچ کھلبلی مچ گئی۔اطلاع کے مطابق اس وقت طیارہ میں263مسافر موجود تھے۔ایر لائنس کے مطابق سنگاپور کے چانگی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر طیارہ کو حفاظت سے اُتار لیا گیا۔
سنگاپور ایر لائنس نے تصدیق کی ہے کہ ممبئی سے سنگاپور کے لئے جا رہے طیارہ نمبر423میں بم ہونے کی خبر ملی تھی۔اس طیارہ میں263مسافر موجود تھے۔
مذکورہ طیارہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق قریب صبح 11 بجکر 50منٹ پر ممبئی سے اُڑان بھرا تھا۔اطلاع کے مطابق اس معاملہ میں ایک خاتون اور بچے کو حراست میں لیا گیا ہے۔جن سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔