Wednesday, April 23, 2025
Homesliderممبئی ٹسٹ ، اعجاز کے حملوں کے بعد اگروال کی سنچری

ممبئی ٹسٹ ، اعجاز کے حملوں کے بعد اگروال کی سنچری

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد آرام کرنے کا فیصلے کرنے والے کپتان ویراٹ کوہلی کی مسابقتی کھیل میں مایوس کن واپسی ہوئی ہے اور وہ یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے آغاز پر کوئی رن بنائے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے جبکہ اوپنر مینک اگروال کے ہمراہ مہمان ٹیم کےا سپنر اعجاز پیٹل پہلے دن کے ہیرو ثابت ہوئے ۔ اگروال کی ناقابل شکست سنچری (246 گیندوں پر 120رنز) کی مدد سے ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں دوسرے اور آخری ٹسٹ کے پہلے دن کاکھیل ختم ہونے پر 70 اوور میں 221/4 رنز اسکور کیا کیونکہ مقابلے خراب موسم کی وجہ سے مقابلے تاخیر سے شروع ہوا۔

اگروال کی یہ چوتھی ٹسٹ سنچری تھی اور انہوں نے تین اہم شراکتیں کرتے ہوئے ٹیم کو بہتر موقف میں پہنچایا۔ شبمن گل (44) کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 80 رنز، چوتھی وکٹ کے لیے شریاس آئیر (18) کے ساتھ 80 اور ردھیمان ساہا کے ساتھ 61 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری مکمل کی جبکہ ساہا نے 25 رنز بناکر وکٹ پر اگروال کے ساتھ موجود ہیں ۔نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر اعجاز پٹیل (4-73) کی 15 گیندوں میں تین وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کو شدید نقصان پہنچایا جس کے بعد انہوں نے گزشتہ مقابلے میں سنچری اسکور کرنے والے شریاس ایئرکو بھی پویلین کی راہ دکھائی ۔اعجازنے وکٹ سے ملنے والی مدد کا پورا فائدہ اٹھایا۔

یادرہے کہ اس مقابلے میں ویراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جبکہ دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں کی گئی ۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن زخمی ہوکر مقابلے سے باہر ہوئے جبکہ ہندوستانی ٹیم میں تین تبدیلیا ں ہوئی۔زخمی ہونےکے باعث ایشانت شرما، رویندر جڈیجہ اور اجنکیا رہانے ممبئی ٹسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کانپور ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ایشانت کی انگلیاں زخمی ہوگئی تھیں۔ جڈیجہ کے دائیں بازو میں سوجن ہے اور انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔۔ نائب کپتان رہانے کے بائیں پیر کے عضلات میں کھینچاو ہے ۔ جبکہ فاسٹ بولر محمد سراج کو موقع دیا گیا۔