Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگممبئی کے دوآبی ذخائرتلسی اور ویہارجھیل لبریز

ممبئی کے دوآبی ذخائرتلسی اور ویہارجھیل لبریز

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ ممبئی کو سال بھر پانی فراہم کرنے کے سبھی ذخائر آب بہترین بارش کی وجہ لبریز ہونے کے بعد حکام مطمئن ہیں اورگزشتہ دوہفتے کی مسلسل بارش نے ان جھیلوں میں پانی کی سطح میں اضافہ کردیا ہے جوکہ ممبئی کے شہریوں کے لیے ایک راحت کی بات ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ(بی ایم سی ) نے یہ خوش خبری بھی دی ہے کہ تلسی ذخیرہ آب لبریز ہوچکا ہے ۔کیونکہ اس کے اردگرد دس بارہ دنوں سے بھاری بارش ہورہی ہے ۔

بی ایم سی ذرائع نے مطلع کیا ہے کہ تلسی جھیل میں 139.17میٹر پانی جمع رہتا ہے اور آج صبح سویرے جھیل 137.10میٹر کے نشان کو چھوچکی ہے اور بارش کا سلسلہ یہاں جاری ہے ۔ تلسی تالاب ممبئی کو پانی فراہمی کرنے والی سات جھیلوں میں سے ایک ہے ،جوکہ ہرسال ممبئی کو 14لاکھ 47ہزار 363ایم ڈی ایم پانیسربراہ کرتی ہیںجبکہ فی الحال ان جھیلوں میں تقریبا ً6لاکھ36ایم ڈی ایم لیٹر پانی جمع ہوچکا ہے جوکہ ایک تسلی بخش نتیجہ ہے ۔

ممبئی میں مانسون کی تاخیر کی وجہ سے بی ایم سی نے پانی کی فراہمی میں 10فیصد تخفیف کردی تھی ۔ اس سے قبل گزشتہ سال پانی کی کمی کے سبب تخفیف کا سلسلہ جاری رہا اور اب یہ کچھ معمول کے مطابق ہونے کی امید ہے ۔بی ایم سی حکام کے مطابق حالیہ موسلادھار بارش نے ان جھیلوں کی سطح آب میں اضافہ کردیا ہے اور تقریباً چھ فیصد اضافہ ہوگیا ہے جوکہ ایک امید افزاءنتیجہ ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ مانسون کے ختم ہونے کے ساتھ یکم اکتوبر تک ان ذخائرآب میں 14.47لاکھ ملین لیٹر پانی ہونا چاہئے اور اس کی وجہ سے سال بھر بلارکاوٹ پانی کی سربراہی ممکن ہوگی لیکن 2017 اور2018 میں موسم باراں میں کم بارش نے ان جھیلوں کی سطح آب میں اضافہ نہیں کیا تھا۔

 جمعرات سے ممبئی میں بارش کا زورکم ہوا ہے اور کلابہ محکمہ موسمیات میں محض3.8ایم ایم اور سانتاکروز میں 2.6 ایم ایم بارش ریکاڈر کی گئی ہے ۔ تلسی اور شہر میں واقع ویہار لیک لباب ہوچکی ہیں اور ان کے چھلک جانے کا امکان ہے کیونکہ ان علاقوںمیںاچھی خاصی بارش ہورہی ہے ۔

یہ جھلیں تھانے اور شاہ پورتعلقہ میں واقع ہیں ۔ بھاتسا میں چوبیس گھنٹے میں 179 ایم ایم ،اپرویترنا میں 175ایم ایم ،مڈل ویترنا میں 159ایم ایم موڈک ساگر میں 126ایم ایم ،اور تانسا میں 101ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ تلسی میں 87 ایم ایم اور ویہار میں 25 ایم ایم کم بارش ہوئی ہے لیکن دوہفتے کی طوفانی بارش نے ان دونوں جھیلوں کو لبریزکردیا ہے ۔