حیدرآباد ۔ دکن کے ممتاز مزاحیہ شاعرگلی نلگنڈوی کی یاد میں ہفتہ وار ترکش ہند کے زیر اہتمام 30 مارچ بروز ہفتہ8 بجے شب اردو گھر مغلپورہ میں ادبی اجلاس اور مزاحیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ ادبی اجلاس کا بعنوان دکنی ادب گلی نلگنڈوی کی شاعری ہے اور اسکی صدارت جناب سید علی حیدر رضوی مشیر اعلی فری پریس ایڈیٹرس اینڈ جرنلسٹس فیڈریشن کریں گے ۔
مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر م ق سلیم صدر شعبہ اردو شاداں کالج ،حبیب الدین قادری ایڈیٹر ماہنامہ تلنگانہ اور محمد ریاض احمد صدر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس شرکت کریں گے ۔ ڈاکٹر جہانگیر احساس لکچرر اردو چنچل گوڑہ ڈگری کالج نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ ادبی اجلاس کے بعد مزاحیہ مشاعرہ سید شاہ نور الحق قادری ایڈوکیٹ سابق صدرنشین اردو اکیڈیمی اے پی کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔
مہمان شاعر حامد سلیم (بیدر) کے علاوہ شہر کے ممتازمزاحیہ شعراءمسرز شاہد عدیلی’ ڈاکٹر معین امر بمبو، فرید سحر، سردار اثر، وحید پاشاہ قادری، ہنس مکھ حیدراآبادی، نریندر راے ، لطیف الدین لطیف، شبیر خان اسمارٹ اور اکبر علی خان احسن کلام سنائیں گے ۔ منور علی مختصر ناظم مشاعرہ ہوں گے ۔ اس موقع پر ایس ایس کے حسینی اقبال ایڈیٹر دکن سماچار کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ کنوینرس مسرز عبدالحامد منان اور محمد فضل احمد کے علاوہ فری پریس ایڈیٹر س اینڈ جرنلسٹس فیڈریشن کے عہدیدار وں اور اراکین محمد طاہر رومانی ، سید جعفر حسین، محمدآصف علی، صاحبزادہ مبارک اللہ برکت، -مسعود محی الدین خاں ، سید عبدالعزیز ، اور فیاض احمد خاں نے شرکت کی گزارش کی ہے
ممتاز مزاحیہ شاعر گلی نلگنڈوی کی یاد میں ادبی اجلاس اور مزاحیہ مشاعرہ
- Advertisement -
- Advertisement -