Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگمندرمیں آشیرواد لینے آئی خاتون کی عصمت ریزی

مندرمیں آشیرواد لینے آئی خاتون کی عصمت ریزی

- Advertisement -
- Advertisement -

 شری گنگا نگر۔ راجستھان میں ضلع ہنومان گڑھ کے راوت سر قصبے میں پنجاب سے مندر میں آشیر باد لینے آئی ایک خاتون کی ایک شخص کی جانب سے دھمکی دے کر عصمت ریزی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ پولیس کے مطابق پنجاب میں ضلع موگا ضلع کی رہنے والی 25 سالہ متاثرہ نے پولیس میں درج کرائی رپورٹ میں کہا کہ اس کی شادی کو چار سال ہوگئے ہیں اور اس کے اولاد نہیں ہے ۔ اولاد کی خواہش سے وہ راوت سر کے بابا کھیترپال مندر میں آشیر باد کے لئے آتی رہی ہے ۔

گذشتہ جمعرات کو وہ مندر میں درشن کرنے آئی تو وہاں مندر کے نزدیک رادھاکرش نامی شخص سے اس کی جان پہچان ہوئی ۔ متاثرہ نے کہا کہ وہ گھروں میں برتن اور صفائی کا کام کرتی ہے ۔ ملزم رادھاکرش نے اسے کام دلانے کاکہہ کرکارمیں بٹھا کر کسی اینٹ بھٹی پر بنے کمرے میں لے گیا جہاں پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر اس کی عصمت ریزی کی۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے آج متاثرہ کا طبی معائنہ کروایا ۔ پولیس ملزم رادھاکرش کی موبائل فون نمبر سے تلاش کر رہی ہے ۔ پولیس جائے وقوعہ کا بھی پتہ لگا رہی ہے کہ کون سے اینٹ بھٹی پر اس خاتون کی عصمت ریزی ہوئی ہے ۔