Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگمندرکی تعمیر میں مسلم پرسنل لاءبورڈ روکاوٹ پیدا نہ کرے : گری

مندرکی تعمیر میں مسلم پرسنل لاءبورڈ روکاوٹ پیدا نہ کرے : گری

- Advertisement -
- Advertisement -

پریاگ راج۔ رام جنم بھومی۔بابری مسجد تنازعہ کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کی جانب سے نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری نے کہا کہ بورڈ کو مندر کی تعمیر میں روکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے ۔

مہنت گری نے یہاں کہا کہ عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کرنا ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ ایسے لوگوں کے خلاف غداری وطن کا مقدمہ درج ہونا چاہئے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ عدالت کے فیصلے کو مسلمانوں کی اکثریت نے بھی قبول کیا ہے اب آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کو اس معاملے میں روکاوٹ پیدانہیں کرنی چاہئے ۔

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی تنقید کرتے ہوئے گری نے اویسی اور مسلم پرسنل لاءبورڈ کی سرگرمیوں کی جانچ کا مطالبہ کیا۔گری کے مطابق جانچ کے بعد یہ بات سامنے آجائے گی کہ یہ لوگ کس کے اشارے پر کام کررہے ہیں۔ نریندر گری نے اسد الدین اویسی پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایودھیا فیصلے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں امن وامان قائم ہے ۔ ملک کے مسلمانوں کا آئین اور عدلیہ پر پورا یقین ہے ۔ جن لوگوں کو عدلیہ اور آئین میں یقن نہیں ہے وہی لوگ فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل بات کررہے ہیں۔مہنت گری نے اقبال انصاری اور یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے چیئر مین زفر فاروں کے عدالت عظمی کے فیصلے پر کسی بھی صورت میں نظر ثانی کی اپیل داخل نہ کرنے کے فیصلے کا استقبال کیا۔