Monday, April 21, 2025
Homeہندمندر کی تعمیر کے لئے،ٹرسٹ میں امیت شاہ اور یوگی کو شامل...

مندر کی تعمیر کے لئے،ٹرسٹ میں امیت شاہ اور یوگی کو شامل کیا جائے:وی ایچ پی

- Advertisement -
- Advertisement -

ایودھیا: ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ قائم کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سیاسی بیان بازی تیز ہو گئی ہے،وشوا ہندو پریشد نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو اس ٹرسٹ میں شامل کیا جانا چاہئے۔وی ایچ پی کے ترجمان شرد شرما نے چہارشنبہ کو ایک بار پھر امید ظاہر کی کہ، ٹرسٹ رام جنم بھومی نیاس کے تیار کردہ ڈیزائن کے مطابق رام مندر تعمیر کرے گا۔

 رام جنم بھومی نیاس ٹرسٹ 1990سے ایودھیا کے کارسیوک پورم میں فنکاروں اور کاریگروں کا ورک شاپ چل رہا ہے،جس میں فنکاروں نے بہت سارے پتھر کے  ستون بنائے ہیں۔جن پر نقش و نگاری کا کام کیا گیا ہے۔تاکہ جب بھی مندر بنائی جائے اسے استعمال کیا جائے۔

ورکشاپ کے انچارج 79سالہ انو بھائی سوم پورہ کے مطابق،رام جنم بھومی نیاس کے منصوبے کے مطابق،یہ مندر 268فٹ لمبا،140فٹ چوڑا اور 128فٹ اونچا ہوگا۔اس میں کل 212ستون ہوں گے۔شرما نے امید ظاہر کی کہ نئے ٹرسٹ میں اس ٹرسٹ کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

انہوں نے کہا ”ہمیں لگتا ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو بھی اس ٹرسٹ میں شامل کیا جانا چاہئے۔اور سومناتھ ترسٹ کے خطوط پر رام مندر ٹرسٹ تشکیل دیا جانا چاہئے“۔