دبئی۔ ہندوستان کی اوپنر اسمرتی مندھانا نے انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں اپنی حالیہ کارکردگی کے بعد بیٹرس کی آئی سی سی ٹی 20 آئی رینکنگ میں نمبر 2 پر قبضہ جما لیا ہے، ہندوستانی اسٹار نے آسٹریلیائی کھلاڑی میگ لیننگ کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔ اس کے علاوہ سب سے اوپر کا مقام ہے اس وقت ایک اور آسٹریلوی بیتھ مونی کے پاس ہے اور مندھانا کی نظریں اب پہلے مقام پر ہوں گی۔
منگل کو جاری کردہ تازہ ترین آئی سی سی رینکنگ میں مونی 743 پوائنٹس کے ساتھ ٹی 20 بیٹرس کے جدول پر سرفہرست ہیں، جبکہ مندھانا 731 کے ساتھ دوسرے اور لیننگ 725 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ مندھانا نے تین میچوں کی سیریز کے دوران 111 رنز بنائے اور ان مظاہروں نے 26 سالہ نوجوان ہندوستانی اسٹار کو ٹی 20 بیٹرس کی تازہ ترین فہرست میں مجموعی طور پر دو درجے ترقی میں مدد دی۔ نیوزی لینڈ کی ہم منصب سوفی ڈیوائن (715) بھی فارم میں چل رہی ہیں تاہم انہیں ہندوستانی اسٹار کی ترقی سے ایک مقام کا نقصان ہوا ہے۔ ہندوستان کی نوجوان اوپنر شفالی ورما 666 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں اپنے شاندار آغاز کے بعد، مندھانا نے ونڈے بیٹرس کی درجہ بندی میں بھی ایک دلکش پیش قدمی کی۔
بائیں ہاتھ کے اس کھلاڑی نے ہوومیں سیریز کے ابتدائی میچ میں ہندوستان کی سات وکٹوں کی فتح کے دوران شاندار91 رن بنائے اور بیٹرس کی فہرست میں مجموعی طور پر ساتویں نمبر پر تین مقامات کا انعام دیا گیا۔ اس میچ میں نصف سنچری بنانے کے بعد مندھانا کے کئی ساتھی نے بھی بڑی پیشرفت کی، کپتان ہرمن پریت کور (چار مقامات کی ترقی کی سے نویں نمبر پر) اور یستیکا بھاٹیہ (آٹھ مقامات کی ترقی سے 37ویں نمبر پر) بڑی چھلانگ لگائی ہے ۔ انگلینڈ کی فاسٹ بولرکیٹ کراس نے اسی مقابلے میں دو وکٹیں حاصل کیں اور ونڈے بولروں کی فہرست میں تین درجے چھلانگ لگا کر مجموعی طور پر 10ویں نمبر پر پہنچ گئیں، جب کہ ساتھی کھلاڑی شارلٹ ڈین نے چار درجے ترقی کر کے 20ویں نمبر پر آ گئی۔
ہندوستانی اسپنر دیپتی شرما نے اسی ونڈے کے دوران دو وکٹیں حاصل کیں جس کے نتیجے میں وہ ونڈے کی بولروں کی درجہ بندی میں 6 درجے چھلانگ لگا کر 12 ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ انگلینڈ کے اسٹار نیٹ اسکیور نے دماغی صحت اور تندرستی پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے ہندوستان سیریزکو چھوڑنے کا انتخاب کیا اور اس کے نتیجے میں 30 سالہ کھلاڑی نے ونڈے آل راونڈرز کی فہرست میں اپنی ٹاپ رینکنگ آسٹریلیا کے تجربہ کار ایلیس پیری سے کھو دیا ہے