حیدرآباد ۔ کورونا کی منفی رپورٹس کے ساتھ بین الاقوامی سفر کرتے ہوئے حیدرآباد ایرپورٹ پر پہنچنے والے مسافرین کا جب شہر کے ایرپورٹ پر دوبارہ کورونا ٹسٹ کیا گیا تو ان میں درجنوں مسافرین کورونا کے مریض پائے گئے ۔ حیدرآباد ایرپورٹ کے ذرائع نےکہا ہے کہ متعدد بین الاقوامی مسافروں جنہوں نے کورونا کی منفی رپورٹوں کے ساتھ سفر کیا تھا جب وہ حیدرآباد ایرپورٹ پر پہنچنے تو ان کے ٹسٹ کیے گئے تھے تو وہ پیتھوجین کے لئے مثبت پائے گئے ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مسافروں کے منفی رپورٹ ہونے کے باوجود حیدرآباد ایرپورٹ پر کیے گئے معائنوں میں وہ مثبت پائے گئے ہیں ۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ وزارت صحت کی عہدیدار انورادھا میدوجو نے یہاں کہا کہ مثبت معاملات سے متعلق معلومات کو ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ دیگر مقاصد کے لئے شیئر کیا گیا۔ انہوں نے کہا ان واقعات میں منفی رپورٹ آنے کے باوجود کچھ معاملات (آمد کے موقع پر کوڈ مثبت کے) رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم عہدیدار نے کہا کہ ان کے پاس ایسے مسافروں کی تعداد کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات نہیں دی ہیں۔
ریاستی صحت کے عہدیداروں تک ان کے تاثرات پر نہیں پہنچ سکے۔ ایرپورٹ کے ذرائع نےکہا ہے کہ مشرق وسطی ٰاور برطانیہ سے آنے والوں کا لازمی طور پر ٹسٹ کیا جاتا ہے ، جب کہ امریکہ ، سنگاپور اور مالدیپ جیسے ممالک کے مسافروں کو 72 گھنٹوں کی منفی آر ٹی پی سی آر رپورٹ رکھنے پر وہ گھر جانے کی اجازت دیتے ہیں۔ اگرچہ یہ شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ممکن ہے کہ کچھ لوگ سفر کے لئے اپنی جانچ کی اطلاعات کو جعلی بنا رہے ہوں ۔
ایرپورٹ کے ذرائع نے کہا ہے کہ آمد پر مثبت نتائج آنے کی صورت میں اس کی وجہ وائرس سے سفر کے دوران متاثر ہونا ہوسکتا ہے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ حقیقت میں وہ سفر سے پہلے ہی وہ وائرس سے متاثر ہوچکے تھے تاہم ٹسٹ کے وقت ان کی حالت مستحکم تھی ہوگی۔