Saturday, April 20, 2024
Homesliderمنوگوڑ ضمنی انتخابات کے بعد ملازمتوں کا اعلامیہ جاری ہونے کا امکان

منوگوڑ ضمنی انتخابات کے بعد ملازمتوں کا اعلامیہ جاری ہونے کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدآباد ۔ قابل اعتمادمعلومات کے مطابق حکومت تلنگانہ اور تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن 3 نومبر کو منوگوڑ ضمنی انتخابات کے ختم ہونے کے بعد یکے بعد دیگرے ملازمتوں کے اعلامیہ جاری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ضمنی انتخاب اورایس  ٹی کے کوٹہ میں اضافہ نے بظاہر ملازمتوں کے اعلامیہ  جاری کرنے والی حکومت کی رفتار کو روک دیا ہے۔ منوگوڑ میں رائے دہی  3 نومبر کو ہونی ہے  جبکہ ووٹوں کی گنتی 6 نومبر کو ہوگی۔

 انتخابی عمل ختم ہونے کے بعد حکومت گروپ2 اور گروپ-4 کی ملازمتوں کے اعلامیہ  جاری کرنے کا امکان ہے۔ حال ہی میں، ریاستی حکومت نے 16 اکتوبر کو گروپ-1 کے ابتدائی امتحان کا انعقاد کیا۔ ایس آئی اور کانسٹیبل کی بھرتی کے امتحانات کے ابتدائی امتحان کے نتائج آ چکے ہیں۔ یادرہے کہ ریاستی حکومت نے 80,039 سے زیادہ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے محکمہ خزانہ نے 53,000 سے زیادہ جائیدادوں کو پرکرنے کی منظوری دے دی۔ ان میں سے، ٹی ایس پی  ایس سی اور پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے محکمہ پولیس میں 21,500 آسامیاں بھرنے کے لیے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ پولیس میں بھرتی کے لیے ابتدائی امتحان ختم ہوگیا ہے۔ جسمانی معیار کا ٹسٹ ابھی ہونا باقی ہے۔

گروپ-1 مردوں کےلئے امتحان ابھی منعقد ہوناباقی ہے۔ اسی طرح گروپ 2، 3 اور 4 کی آسامیوں کو پر کرنے کا اعلامیہ، جسے محکمہ خزانہ نے اجازت دی  ہے، ابھی تفصیلات  جاری ہونا باقی ہے۔ دریں اثنا، ریاستی حکومت نے ایس ٹی کے لیے 10 فیصد کوٹہ مقرر کیا۔ عہدیدار روسٹر پوائنٹس کے مطابق جائیدادوں کی فہرست تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ ریاستی حکومت نواعلامیہ  جاری کرنے میں کافی وقفہ چھوڑنے کے لیے بظاہر احتیاط برت رہی ہے۔ لیکن اعلامیہ  کے اجراء میں تاخیر پر بیروزگار پریشان ہیں۔ بے روزگاروں نے پیش گوئی کی کہ حکومت دسہرا سے قبل ستمبر میں اعلامیہ  جاری کرے گی، لیکن حکومت نے انہیں مایوس کیا ہے ۔ حکومت نے ابھی تک 31,000 سے زیادہ نوکریوں کو پر تقررات کے لیے اعلامیہ  جاری کرنا ہے۔