Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگموت کے بدلے موت،عصمت دری کے بدلے عصمت دری:ریٹائیر میجر

موت کے بدلے موت،عصمت دری کے بدلے عصمت دری:ریٹائیر میجر

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ریٹائیر میجر ایس پی سنہا نے کشمیری پنڈتوں کے خلاف مظالم کا بدلہ لینے کے لئے مسلمانوں کے قتل اور عصمت دری کی حمایت کرنے والے ریمارکس سے تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ایک پرائیویٹ ہندی چینل پر ایک مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے،ریٹائیرڈ میجر جنرل نے 1990 کی دہائی کے اوائل میں کشمیری پنڈتوں کے قتل اور عصمت دری کے حل کے طور پر،کہا کہ ”موت کے بدلے موت،عصمت دری کے بدلے عصمت دری“۔

یہاں تک کہ ماڈریٹر،صحافی سمیرا شیخ نے بھی ان کے اس ریمارکس پر اعتراض کیا اورپینل کے کارکنوں نے بھی ان سے سخت ناراضگی ظاہر کی۔سابق افسر کے خیالات کو،تاہم،وہاں موجود سامعین میں سے چند کی حمایت حاصل ہو گئی۔قابل مذمت تبصرہ والے کلپ کوٹویٹر پر سخت رد عمل مل رہا ہے۔نیٹیزین نے اس متنازعہ ریمارکس کے کے لئے سابق میجر سے معافی مانگنے کو کہا ہے اور ریٹائیرڈ افسر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔