نئی دہلی ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی، اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ہندوستان کے سبھی عوام کو دیوالی کی مبارکباد دی جبکہ مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ سب خوشحال اور صحت مند رہیں۔نریندر مودی نے اندھیرے پر روشنی کی کامیابی کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ سبھی ملک کے عوام کو دیوالی کی مبارکباد۔ یہ تہوار سبھی کو اورزیادہ روشن اورخوشحالی دے ۔ سبھی لوگ خوشحال اور ٹھیک رہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ پنڈت نہرو کی ہندوستان بھر میں آج 131 ویں یوم پیدائشمنائی گئی ۔ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیراعظم بچوں میں چچا نہرو کے طورپر مقبول رہے اور ان کی یوم پیدائش کو یوم اطفال کے طورپر منایا جاتا ہے ۔
دریں اثناءکانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہروکو 131ویں یوم پیدائش پرگلہائے عقیدت پیش کیا اور کہاکہ انہوں نے جن قدروں کے ساتھ ملک کی خوشحالی کی بنیاد رکھی انہیں محفوظ رکھنے کے لئے ہمیں مسلسل کوشش کرنی چاہئے ۔
راہول گاندھی نے ٹوٹیٹ کے ذریعہ کہا کہ ہندوستان آج اپنے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو جی کی یوم پیدائش منا رہا ہے ۔وہ دور اندیش تھے جنہوں نے بھائی چارے ،مساوات اورجدید نظریے کے ساتھ ہمارے ہندوستانکی بنیاد رکھی۔ ان قدروں کو محفوظ رکھنے کی ہر حال میں کوشش کرنی چاہئے ۔ علاوہ ازیں انہوں نے دیوالی کے موقع پر ہندوستانیوں کو مبارک باد دی۔ نیز کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بھی اپنے پیغام میں ہندوستانیوں کو روشنی کے تہوار کی مبارک باد دینے کے علاوہ نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا ۔