Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگمودی اور امیت شاہ ہٹلر کی زبان بولنے لگے : بگھیل

مودی اور امیت شاہ ہٹلر کی زبان بولنے لگے : بگھیل

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ چھتیس گڑھ کے چیف منسٹر بھوپیش بگھیل نے وزیر اعظم نریندر مودی او روزیر داخلہ امیت شاہ پر ایک بار پھر تنقید کیا ہے۔ انھوں نے مودی اور امیت شاہ کا موازنہ جرمنی کے تاناشاہ ہٹلر سے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہٹلر نے ایک بار اپنی تقریر میں کہا تھا کہ آپ مجھے جتنی چاہے گالیاں دیں لیکن جرمنی کو گالی مت دیجیے۔ موٹا بھائی چھوٹا بھائی بھی بالکل یہی بات کہہ رہے ہیں، اسی طرح کی زبان بول رہے ہیں۔

اس سے قبل شہریت قانون اور این آر سی کے تعلق سے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بھوپیش بگھیل نے کہا تھا کہ مودی اور شاہ کے درمیان تلخیاں پیدا ہو گئی ہیں اور اس میں پورا ملک تباہ ہو رہا ہے۔ مودی کہتے ہیں کہ ملک میں این آر سی نافذ نہیں ہوگا لیکن وزیر داخلہ کرونولاجی بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ این آر سی نافذ ہوگا۔ لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں جس میں عام لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔ یہ پتہ ہی نہیں چل رہا ہے کہ کون صحیح اور کون غلط بول رہا ہے۔

بھوپیش بگھیل نے مزید کہا تھا کہ آج ملک میں مہنگائی ہے، بحران ہے، بے روزگاری ہے، لیکن اس کی بات نہیں ہو رہی ہے۔ بحث شہریت پر ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب آپ سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ ہندوستان کے شہری ہیں، یہ سب سے بڑی بے عزتی ہے۔ یہ پوچھتے ہیں کہ آپ کے والدین کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ کتنے لوگ بتا سکتے ہیں کہ ان کے والدین کی تاریخ پیدائش کیا ہے۔