نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کی پہلی برسی پر شہید جوانوں کو خراج ِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ان کی شہادت کو کبھی نہیں بھولے گا۔ مودی نے جمعہ کے روز ٹویٹ کر کے کہا گزشتہ سال پلوامہ خود کش حملے میں شہید بہادر جوانوں کو خراج ِ عقیدت ۔ وہ غیر معمولی شخص تھے جنہوں نے ہمارے ملک کی خدمات اور تحفظ کے لئے اپنی زندگی کو وقف کر دیا ۔ ہندوستان ان کی شہادت کو کبھی نہیں بھولے گا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 فروری کو جیش محمد کے ایک خود کش حملہ آور نے جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس بس (سی آر پی ایف) کے ایک قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے بھری کارمیں دھماکہ کر کے واردات کو انجام دیا تھا ۔ اس حملے میں 40 سے زائد سی آر پی ایف جوان شہید ہو گئے تھے اور 10 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے ۔
علاوہ ازیں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پچھلے سال پلوامہ میں مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں پر ہوئے خودکش حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ملک ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔
امیت شاہ نے ٹویٹ کرکے کہا ہندوستان اپنے ان بہادر فوجیوں اورگھروالوں کا ہمیشہ احسان مند رہے گا جنہوں نے ملک کی خود مختاری اور سالمیت کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی۔
پچھلے سال 14فروری کو جیش محمد کے ایک خودکش حملہ آور نے پلوامہ ضلع میں سی آر پی ایف کے ایک قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے لدی کار سے دھماکے کو انجام دیا تھا۔اس بزدلانا حملے میں 40سے زیادہ سی آر پی ایف جوان شہید ہوگئے تھے اور 10سے زیادہ زخمی ہوئے تھے ۔ اس کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے خیبر پختونخوا کے بالا کوٹ شہر میں ہشت گردوں کے ٹھکانے پر فضائی حملے کئے تھے اور متعدد بم گرائے تھے ۔