نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق کرکٹر اور1983 میں ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم کے رکن یشپال شرما کے انتقال پر تعزیت کی ہے ۔ وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ کے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ یشپال شرما جی 1983 کی مشہور کرکٹ ٹیم سمیت ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بہت مقبول کھلاڑی تھے ۔ وہ ٹیم کے ساتھیوں، مداحوں کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے کرکٹ کھلاڑیوں کے لئے بھی قابل تحریک تھے ۔ مجھے ان کی وفات پر سخت رنج ہوا ہے ۔
ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری تعزیت۔ اوم شانتی۔ قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز یشپال شرما کا دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 66 سال تھی۔ علاوہ ازیں صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے کرکٹر یشپال شرما کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ کووند نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ کرکٹر یشپال شرما کے انتقال کے بارے میں معلوم ہونے پر گہرا دکھ ہوا۔ 1983کے کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم مقابلوں میں ان کی یادگار کردگی نے ہندوستانی کرکٹ تاریخ کی بہترین جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے خاندان ، پیروکاروں اور ٹیم کے اراکین ساتھ ہماری گہری تعزیت۔
یاد رہے کہ عالمی چمپئن ہندوستانی ٹیم کے کرکٹر یشپال شرما کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ 66 سال کے تھے ۔یشپال کے پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹاہے ۔یشپال نے ہندوستانی ٹیم کی ورلڈکپ کامیابی کی تاریخی جیت میں اہم کرداراداکیا تھا۔ انہوں نے 34.28 کے اوسط سے 240 رنز بنائے تھے ۔ ہندوستان کے لئے 37 ٹسٹ میچ اور42 ونڈے میچ کھیلنے والے یشپال شرما انگلینڈ میں کھیلے گئے 1983 کے ورلڈکپ میں ہندوستانی ٹیم میں بھی ہیروکے کردارمیں تھے ۔ اس ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف89 اورانگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں ان کی61 رنز کی اننگز ہندوستان کی خطابی جیت کی بنیاد تھی۔