Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمودی اور یو گی کے خلاف نعرے لگانے والوں کو ”زندہ دفن...

مودی اور یو گی کے خلاف نعرے لگانے والوں کو ”زندہ دفن کردوں گا: رگھوراج سنگھ

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: اتر پردیش کے مملکتی وزیرمحنت رگھوراج سنگھ نے ایک بیان دے کر تنازعہ پیدا کردیا ہے کہ وزیرآعظم نریندر مودی اور یو پی کے وزیر اعلیٰ یو گی ادتیہ ناتھ کے خلاف نعرے لگانے والوں کو ”زندہ دفن کیا جائے گا‘۔انہوں نے یہ بیان اتوار کے روز علی گڑھ میں شہیت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی حمایت میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ”اگر آپ وزیر آعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہیں تو ”میں آپ کو زندہ دفن کر دوں کا“۔ان کا اشارہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء کے احتجاج کی طرف تھا۔طلباء نے اپنے مظاہروں کے دوران وزیر آعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔

وزیر رگھوراج نے کہا ”ان میں سے صرف ایک فیصدی شہری،شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کر رہے ہیں۔یہ لوگ ہندوستان میں رہتے ہیں اور ہمارے ٹیکس کا کھاتے ہیں اور پھر سیاستدانوں کے خلاف نعرے لگاتے ہیں۔یہ تمام مذاہب کے لوگوں کا ملک ہے،لیکن وزیر آعظم اور وزیر اعلیٰ کے خلاف نعرے قبول نہیں کئے ہیں۔

بتادیں کہ،اتوار کے روز بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے بھی ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ”جو بھی عوامی املاک کو نقصان پہنچاتا ہے،اسے بی جے پی کی حکمرانی والی رریاستوں کی طرح گولی ماردی جانی چاہئے۔بنگال کے نادیہ ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گھوش نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ”گولی مارنے اور لاٹھی چارج کرنے کا حکم  نہ دینے“پر تنقید کی۔