Friday, April 19, 2024
Homesliderمودی تین یوروپی ممالک کے دورے کے بعد ہندوستان واپس پہنچ گئے

مودی تین یوروپی ممالک کے دورے کے بعد ہندوستان واپس پہنچ گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو اپنے تین یورپی ممالک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ اس دوران انہوں نے تجارت، توانائی اور گرین ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے کئی دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے وزیر اعظم کی وطن واپسی کے لیے ہوائی جہاز میں سوار ہونے سے پہلے وزیر اعظم کو سلام کرنے کی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کیا،وزیر اعظم نریندر مودی کا تین ممالک کا تین روزہ دورہ بہت نتیجہ خیز رہا۔

تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دیا گیا، نئی سبز شراکتیں قائم کی گئیں، اختراعات اور مہارت کی ترقی میں تعاون کو فروغ دیا گیا اور یورپی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے جذبے کو تقویت ملی۔مودی نے کہا میرا فرانس کا دورہ مختصر تھا لیکن یہ بہت نتیجہ خیز رہا۔ مجھے اور صدر ایمانوئل میکرون کو مختلف موضوعات پر بات کرنے کا موقع ملا۔ میں شاندار مہمان نوازی کے لیے ان کا اور فرانس کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اپنے دورے کے آخری مرحلے میں مودی نے میکرون کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ چند ہفتے قبل میکرون دوبارہ فرانس کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔مودی اور میکرون نے یوکرین کے خلاف روس کے حملے کے درمیان دو طرفہ باہمی مفادات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔  انہوں نے میکرون کے ساتھ خانگی اور نمائندہ سطح پر گہری بات چیت کی۔
مودی اور میکرون نے یوکرین میں تنازعہ کے علاقائی اور عالمی مضمرات پر تبادلہ خیال کیا اور اس معاملے پر ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق کیا۔یوکرین کا مسئلہ ہندوستان ۔نارڈک سربراہی اجلاس میں بھی نمایاں طور پر سامنے آیا جس میں وزیر اعظم مودی اور فن لینڈ، آئس لینڈ، سویڈن، ناروے اور ڈنمارک کے ان کے ہم منصبوں نے شرکت کی۔
اس میں مودی نے کہا کہ ہندوستان کا ماننا ہے کہ روس ۔یوکرین جنگ میں کوئی بھی ملک جیت نہیں پائے گا کیونکہ سب کو نقصان ہوگا اور اس کا ترقی پذیر اور غریب ممالک پر زیادہ سنگین اثر پڑے گا۔مودی کا یہ دورہ یوکرین کے بحران کے درمیان اور ایسے وقت میں ہوا ہے جب یورپی ممالک روس کے خلاف تقریباً متحد ہو چکے ہیں۔