Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمودی حکومت اب ”این آر پی“ لانے کی تیاری کر رہی ہے

مودی حکومت اب ”این آر پی“ لانے کی تیاری کر رہی ہے

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ہفتے کے روز وزراء کی مجلس عاملہ کی میٹنگ کے بعد مودی کابینہ کامنگل کو اجلاس متوقع ہے،جو ایک جائزہ مشق ہو گا،اس بات کا قوی امکان ہے کہ سی اے اے کے اس اقدام کے بعد،مرکزی حکومت اب (این پی آر) کی تجدید پو توجہ دے سکتی ہے۔

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) پر جاری ملک گیر احتجاج کے درمیان حکومت،نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

این آر پی کے تحت،یکم اپریل 2020 سے 30 ستمبر2020 تک ملک بھر میں گھر گھر مردم شماری کی جائے گی۔اس کا مقصد ملک کے عام باشندوں کی جامع شناخت کا ڈیٹا بیس بنانا ہے۔اس ڈیٹا میں بائیو میٹرک کی معلومات کے ساتھ ساتھ ڈیمو گرافکس بھی شامل ہوں گے۔

نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کا اقدام منموہن سنگھ حکومت کے تحت 2010 میں شروع ہوا تھا۔ملک کے کسی بھی علاقے میں چھ ماہ یا اس سے زیادہ عرصہ تک رہائش پذیر کسی بھی باشندے کو این آر پی میں اندراج کروانا ضروری ہے۔