Wednesday, April 23, 2025
Homesliderمودی حکومت بنک لوٹیروں  کی مددگار  : کانگریس

مودی حکومت بنک لوٹیروں  کی مددگار  : کانگریس

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بینکوں کو لوٹنے والے اقتصادی بھگوڑوں کو بیرون ملک جانے کے لئے موقع دے رہی اور پھر بیرون ملک میں چل رہے ان کے کاروبار کو فائدہ پہنچانے کا کام کررہی ہے ۔کانگریس ترجمان گورو بلبھ نے آج یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے  کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اب تک مہول چوکسی ، نیرو مودی اور وجے مالیہ جیسے کئی بھگوڑوں نے ملک کے بینکوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ حکومت کے ناک نیچے سے بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں اور انہیں ان کے جرم کی سزا دینا مشکل ہوگیا ہے ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مجرموں کی فہرست بہت طویل ہے اور مسلسل بڑھ رہی ہے لیکن حکومت خاموش بیٹھی ہے ۔ اس فہرست میں ایک اور نام سنڈیسرا بھائیوں کا ہے جو 2017 میں بینکوں کو 15000 کروڑ روپے دھوکہ دے کر بیرون ملک فرار ہو گئے ۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسی سال اس کی بڑودا کمپنی اسٹرلنگ بائیوٹیک پرچھاپہ مارا لیکن کمپنی کے مالکان سنڈیسرا بھائی نتن سنڈیسرا ، چیتن سنڈیسرا ، دیپتی سنڈیسرا نائجیریا فرار ہوگئے ہیں اوروہاں انہوں نے ہتیش کمار نریندر بھائی پٹیل اور سنڈیسرا کے ساتھ مل کر تیل کی فراہمی کا کاروبار شروع کیا۔ تیل کمپنیوں نے اس گروپ کی کمپنی سے تیل درآمد کیا۔

ترجمان نے الزام لگایا کہ نائیجیریا میں سرکاری شعبے کی تیل کمپنیاں ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لیمیٹیڈ ، بھارت پٹرولیم کارپوریشن لیمیٹیڈ اور انڈین آئل کارپوریشن لیمیٹیڈ ، سنڈیسرا گروپ کی کمپنی سیپکو سے جو ملک کے معاشی بھگوڑوں کے زیر انتظام ہیں ، ہماری تمام تیل کمپنیوں نے ملک کے لیے تیل درآمدکیا۔ ملک کی حکومتی کمپنیوں نے سنڈیسرا برادران کی اس کمپنی سے جنوری 2018 سے مئی 2020 تک 5700 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا تیل درآمد کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایک اور انکشاف سامنے آیا ہے کہ سنڈیسرا برادران نے بیرون ملک مزید چھ کمپنیاں کھول لی ہیں جن کے ذریعہ ہندوستان کو تیل فراہم کیا جائے گا۔ کانگریس نے سوال کیا کہ معاشی بھگوڑوں کی ان کمپنیوں کو کس بنیاد پر فائدہ پہنچایا جا رہا ہے ۔