Friday, April 26, 2024
Homesliderمودی حکومت کو بے نقاب کرنے کےلئے بہار میں انتباہ اور بیداری...

مودی حکومت کو بے نقاب کرنے کےلئے بہار میں انتباہ اور بیداری مارچ

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ۔ بہار میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی ۔یو) نے نریندر مودی حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک بلاک سطح کا انتباہ اور بیداری مارچ شروع کیا۔ پٹنہ میں پارٹی قائدین بشمول قومی صدر للن سنگھ، ایم ایل سی نیرج کمار، ریاستی صدر امیش کشواہا اور دیگر نے پٹنہ ہائی کورٹ میں بھیم راو امبیڈکر مجسمہ سے مارچ شروع کیا اور گاندھی میدان میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر اختتام پذیر ہوا۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران، نریندر مودی نے ملک کے ہرفرد کو 15 لاکھ روپے نقد، ہر سال دو کروڑ نوکریاں، بیرون ملک جمع کالا دھن واپس لانے اور بہت سے دوسرے وعدے کئے تھے ۔

اب صورتحال یہ ہے کہ اکاونٹ میں 15 روپے نہیں آئے۔ وہ نہ صرف دوکروڑ نوکریاں فراہم کرنے میں ناکام رہے بلکہ انہوں نے مرکزی حکومت کی اسامیوں کو بھی ختم کر دیا، انہوں نے ہر محکمہ اپنے کاروباری دوستوں کے حوالے کر دیا ہے ۔ جے ڈی یو کے قومی صدر نے اس موقع پر یہ باتیں کہی ۔ اس کے نتیجے میں ملک کو بے روزگاری، مہنگائی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قدر کے مسائل کا سامنا ہے۔ یہ ملک کے اصل مسائل ہیں لیکن وہ اس پر بات نہیں کریں گے اور فرقہ وارانہ ایجنڈوں سے عوام کو گمراہ کریں گے۔ جے ڈی یو کے قومی صدر نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی پورنیا میں حالیہ ریلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا انہوں نے (شاہ) کہا کہ پورنیہ کا ایرپورٹ ملحقہ 12 اضلاع کے لوگوں کی سہولت کے لیے بنایا گیا تھا۔ انہوں نے لوگوں سے تالیاں بجانے کو بھی کہا۔ میں اس سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ پورنیا کا ایرپورٹ کہاں ہے؟ “ان کے نائب اورایم او ایس (ہوم) نتیا نند رائے نے کہا

کہ زمین کا حصول بہار حکومت نے نہیں کیا تھا۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ زمین کا حصول ہو چکا ہے لیکن شہری ہوابازی کی وزارت، جو مرکزی حکومت کے تحت آتی ہے،انہوں نے کام شروع نہیں کیا ہے۔ لالن سنگھ نے زور دے کر کہا۔ جے ڈی یو ایم ایل سی نیرج کمار نے کہا بی جے پی جملے بازکی پارٹی ہے… ہم لوگوں کے سامنے ان کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے انتباہ اور بیداری مارچ نکال رہے ہیں۔ جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا نے کہا بی جے پی ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنا چاہتی ہے۔ ہم ملک کے لوگوں کو اس کی سازش سے بچانا چاہتے ہیں۔ اس لیے ہم نے مہم شروع کی ہے۔ جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا نے کہا۔