نئی دہلی ۔ سترہویں لوک سبھا میں وزیراعظم نریندر مودی بھارتیہ جنتا پارٹی پارلیمانی پارٹی کے رہنما اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نائب رہنما ہوں گے جب کہ راجیہ سبھا میں ارون جیٹلی کی جگہ تھاور چند رگہلوت ایوان کے لیڈر ہوں گے ۔ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے دفتر کی طرف جاری پارلیمانی پارٹی کی مجلس عاملہ کی فہرست میں وزیر داخلہ امےت شاہ کا نام مودی کے بعد بی جے پی کے قومی صدر کے طور پر دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا ۔
بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے دفتر کے سکریٹری سی بال سبرامنیم نے کہا کہ مودی اور امیت شاہ کی رہنمائی میں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی مجلس عاملہ کی تشکیل کی گئی ۔ وزیر دفاع سنگھ کو لوک سبھا میں بی جے پی کا ڈپٹی لیڈر بنایا گیا ہے اور وہ ایوان میں مودی کے بعد نمبر دوکی حیثیت میں ہوں گے ۔ راجیہ سبھا میں سماجی انصاف تفویض اختیارات کے وزیر تھاورچند گہلوت کو راجیہ سبھا میں ایوان کا لیڈر اور ریلوے ، کامرس اینڈ انڈسٹری کے وزیر پیوش گوئل کو ڈپٹی لیڈر بنایا گیا ہے ۔
پرہلاد جوشی چیف وہپ ہوں گے ۔ لوک سبھا میں ڈپٹی چیف وہپ ارجن رام میگھوال ہوں گے جبکہ راجیہ سبھا میں ڈپٹی چیف وہپ جناب وی مرلی¸ دھرن ہوں گے ۔ لوک سبھا میں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے سکریٹری کے عہدے پرگنیش سنگھ اور راجیہ سبھا میں بھوپندر یادو ہوں گے ۔ گوپال شیٹی خزانچی ہوں گے ۔ لوک سبھا پارلیمانی پارٹی کے وہپ پریتم بھومک، سنیل سنگھ، پرویش ورما، کریٹ بھائی سولنکی، جگل کشور شرما، نلین کمار کتیل، سدھیر گپتا، سنتوش پانڈے ، کے ایم پاٹل، سریش پجاری، کنک مل کٹارا، اجے مشرا، بھانو پرتاپ سنگھ ورما، پنکج چودھری، کھگین مرمو، رنجنابین بھٹ، شوبھا کرنڈلاجو اور لاکٹ چٹرچی ہوں گے ۔
راجیہ سبھا میں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے وہپ امر شنکر سابلے ، شمشیر سنگھ منھاس، شویت ملک، گوھل، اجے پرتاپ سنگھ اور اشوک واجپئی ہوں گے ۔ لوک سبھا میں مجلس عاملہ کے خصوصی مدعو رکن نتن گڈکری، روی شنکر پرساد، ارجن منڈا، نریندر سنگھ تومر، اسمرتی ایرانی اور جوئل اورایں ہوں گے جبکہ راجیہ سبھا میں جے پی نڈا، اوم پرکاش ماتھر، نرملا سیتا رمن، دھرمیندر پردھان اور پرکاش جاوڈیکر خصوصی مدعو رکن ہوں گے ۔