Sunday, June 8, 2025
Homesliderمودی نے گنگولی کی خیریت دریافت کی

مودی نے گنگولی کی خیریت دریافت کی

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ۔ نائب صدر وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے چیئرمین سوروگنگولی کی خیریت دریافت کی ۔ نائیڈو اور مودی نے گنگولی کے کنبہ کے ساتھ فون پر گفتگو کی اور ان سے خیریت معلوم کی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ اور بی سی سی آئی کے سابق صدر انوراگ ٹھاکر نے اسپتال پہنچ گنگولی کی خیریت معلوم کی ۔ گنگولیہفتہ کو اپنے گھر پر ورزش کر رہے تھے کہ اچانک انہیں سینے میں درد کی شکایت ہوئیجس کے بعد فوراً ووڈ لینڈس اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی۔انہیں ہلکا دل کا دورہ پڑا تھا۔

انوراگ نے گنگولی سے دواخانہ میں ملنے کے بعد کہا میں نے ان سے ملاقات کی۔ جب میں ان سے ملنے پہنچا تو وہ مجھے دیکھ کر مسکرائے ۔ وہ ایک اچھے فائٹر ہیں اور انہوں نے کریئر میں بہت سے اتار چڑھاؤ  دیکھے ہیں۔ وہ جلد ہی بی سی سی آئی کا کام کاج سنبھالیں گے اور بورڈ اور بنگال کی خدمت میں دستیاب ہوں گے ۔

ووڈ لینڈز اسپتال کی نو رکنی میڈیکل ٹیم نے ورچوئل کانفرنس کے ذریعے کارڈیک ماہرین رماکانت پانڈا اور دیوی شیٹی سے گنگولی کے علاج پر بات چیت کی۔ ۔ ڈاکٹر پانڈا سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے بھی معالج ہیں۔ڈاکٹر شیٹی اور ان کی ٹیم گنگولی کو دیکھنے دواخانہ آئے گی۔ دواخانہ کے ذرائع نےکہا ہے کہ ڈاکٹر شیٹی کے مشورے کے بعد گنگولی کو اسپتال سے چھٹی دی جاسکتی ہے ۔