Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگمودی پر72 برسوں کی پابندی لگادینی چاہئے: اکھلیش

مودی پر72 برسوں کی پابندی لگادینی چاہئے: اکھلیش

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ۔  وزیر اعظم نریندرمودی کے مغربی بنگال میں آل انڈیا ترنمول گانگریس کے 40 اراکین اسمبلی کے اپنے رابطے میں ہونے کے دعوی کے بعد مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ مثالی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور جس کے پاداش میں ان پر72 گھنٹوں کی نہیں72 سال کی پابندی عائد کر دینی چاہئے ۔ ایس پی سربراہ نے وزیر اعظم کے ذریعہ مغربی بنگال میں دئے گئے بیان پر ان کی سخت تنقیدکرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ترقی پوچھ رہی ہے، وزیر اعظم کا شرمناک خطاب سنا کیا؟سوا سوکروڑ ملک کے لوگوں کا بھروسہ کھوکر اب وہ بنگال کے40 اراکین اسمبلی کے مبینہ پارٹی بدلنے کے غیر اخلاقی بھروسے تک سمٹ گئے ہیں۔ ایس پی سربراہ نے آگے مزید لکھا یہ وہ نہیںکالے دھن کی ذہنیت بول رہی ہے ۔ اس کے لئے ان پر 72 گھنٹوں کا نہیں 72 سال کی پابندی عائد کی جانی چاہئے ۔قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال کے ضلع ہگلی میں منعقد ایک انتخابی ریالی میں مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمہارے 40 ارکان اسمبلی میرے رابطہ میں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیدی23 مئی کے بعد ہر جانب کمل کھلے گا اور اب تمہار بچنا مشکل ہے ۔