وجئے واڑہ : اے پی واقعہ جس میں 9افراد کی موت ہوگئی کے سلسلہ میں وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کوفون کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں۔وزیراعلی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی۔
وزیراعلی نے وزیراعظم کو بتایا کہ پرائیویٹ اسپتال کی اس ہوٹل کو لیز پر دیا گیا تھا۔حکام نے اس واقعہ کے ساتھ ہی فوری طورپر ہوٹل کو خالی کروانے کے اقدامات کئے تاہم افسوس اس بات کا ہے کہ بعض افراد کو نہیں بچایاجاسکا۔انہوں نے کہاکہ صحت کے حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ زخمیوں کا مناسب علاج کیاجائے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ مرنے والوں کے خاندانوں کے لئے فی کش 50لاکھ روپئے معاوضہ کا پہلے ہی اعلان کردیاگیا ہے۔اسی دوران مرکزی مملکتی وزیرداخلہ کشن ریڈی نے بھی اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے اس واقعہ میں مرنے والے افراد کے ارکان خاندان سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔کشن ریڈی نے جھلس جانے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔