Saturday, June 7, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمودی کو ”اب کی بار ٹرمپ کی سرکار“ نعرہ لگانے سے گریز...

مودی کو ”اب کی بار ٹرمپ کی سرکار“ نعرہ لگانے سے گریز کرنا چاہئے تھا : کانگریس

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: امریکہ کے ٹیکساس کے شہرہیوسٹن میں منعقدہ ”ہاؤ ڈی مودی“ پروگرام میں ہزاروں ہندوستانی نزاد لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ اگلے سال ہونے جا رہے صدارتی انتخابات کے موڑ میں ہیں اور وہاں آئے ہزاروں ہندوستانیوں کو لبھانے کی کو شش کر ہے ہیں۔اس موقع پر وزیر آعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات میں استعمال کیا گیا ان کا نعرہ ”اب کی بار مودی سرکار“کی طرز پر ”اب کی بار ٹرمپ کی سرکار“ کا نعرہ لگایا۔

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حق میں وزیر آعظم نریندر مودی کی جانب سے نعرے بازی کو ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ اس سے گریز کرنا چاہئے تھا۔سینئیر کانگریس لیڈر آنند شرما نے صحافیوں کو بتایا ”ہماری ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت ہے،جو دو طرفہ ہے،جس کی ہم حمایت کرتے ہیں۔مگر مودی کا اس طرح وہاں نعرے بازی کرنا ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی توہین ہے،اس سے بچا جا سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی کے بارے میں وہ ایک اعزازی کنونشن ہے۔ جب ہم غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو،ہندوستان کے صدر یا وزیر آعظم ان کی سر زمین پر ہوتے ہیں، تو ہم ان کی ملکی انتخابی سیاست میں حصہ نہیں لیتے ہیں۔لیکن ہم نے دیکھا کہ وزیر آعظم نریندر مودی نے ”اب کی بار ٹرمپ سرکار“کا نعرہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی وہاں ہمارے وزیر آعظم کے طور پر ہیں،ناکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے اسٹار پر چارک کے طور پر۔