Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگموسم گرما عروج پر ،درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیس سے بھی زیادہ...

موسم گرما عروج پر ،درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیس سے بھی زیادہ ، بارش کی پیش قیاسی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ موسم گرما اس وقت اپنے پوری شدد سے آگے بڑھ رہا ہے اور آئندہ چند دنوں کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش قیاسی بھی کی گئی ہے لیکن عوام کے لئے ایک راحت کی خبر یہ بھی ہے کہ رواں ہفتے کے آخری ایام میں بارش کی پیش قیاسی بھی کی گئی ہے۔ ریاست تلنگانہ کے علاوہ شہر حیدرآباد کے مختلف مقامات پر درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیس سے بھی زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ضلع کھمم میں درج کی گئی ہے جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوئی ہے ۔ اسی طرح شہر حیدرآباد میں مولا علی سب سے گرم ترین علاقہ رہا جہاں کی درجہ حرارت 44.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی ہے ۔ سکندر آباد شہر میں بیگم پیٹ کے علاقے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئ ہے ۔

حیدرآباد کے بیشتر مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔ تیز دھوپ کا اثر صبح آٹھ اور نو بجے سے ہیں شروع ہو کر شام پانچ بجے تک بھی برقرار رہ رہا ہے۔ اس کے علاوہ غروب آفتاب کے بعد بھی گرم ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے سے عوام کو کافی پریشانی ہورہی ہے۔ گزشتہ تین دنوں کے دوران درجہ حرارت میں تقریبا تین ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوا ہے ۔آئی ایم ڈی کی جانب سے موسم کی پیش قیاسی کی جو تفصیلات جاری کی گئی ہے اس میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہی بتایا جارہا ہے لیکن یہ پیش قیاسی  بھی  کی گئی ہے کہ رواں ہفتے کے آخری ایام میں بارش کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا جس کے بعد عوام نے کسی قدر راحت کی سانس لی ہے ۔محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ریاست تلنگانہ اور شہر حیدرآباد میں گرم ترین موسم آئندہ چند دنوں میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے درجہ حرارت میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا  گیا ہے۔شدید ترین موسم میں عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صبح 10 بجے تا شام 4 بجے کے دوران بغیر کسی اہم کام کے باہر نکلنے سے احتیاط کریں اور اگر ان اوقات میں نکلنے کےعلاوہ دوسرا کوئی راستہ نہ ہوتو دھوپ سے بچنے کے ہر ایک احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔