Monday, April 21, 2025
Homesliderموسی ٰ ندی پر 5 نئے پلوں کی تعمیر کا فیصلہ

موسی ٰ ندی پر 5 نئے پلوں کی تعمیر کا فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: موسی ندی کے پارٹریفک والے علاقوں میں پانچ نئے پلوں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ ان علاقوں میں ٹرافک  جام  کوکم کیا جاسکے۔ ایم اے او ڈی ڈیپارٹمنٹ کنسلٹنٹ اور ایل ای اے کے ارباب مجاز سے رابطہ کرے گا تاکہ پلوں کے فاصلوں کو کم کرنے کے لئے تکنیکی اور معاشی امکانات کا مطالعہ کیا جاسکے۔ اگرچہ یہاں موسی ٰ ندی  پر چند پل پہلے سے ہی موجود ہیں جو عطا پور ، چادر گھاٹ ، پراناپل ، باپو گھاٹ ، ناگول اور مسلم جنگ میں تعمیر ہوچکے ہیں ، لیکن ان کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ مجوزہ پل عوام کو راحت فراہم کریں گے ، علاقوں کی ترقی میں مدد کریں گے ، دو مقامات کے درمیان سفر کا وقت کم کردیں گے اور مقامی لوگوں کی نقل و حرکت کے لئے ہموار راستہ قائم کریں گے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے حیدرآباد روڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ آر ڈی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 12 ویں اجلاس کے دوران ایم اے او ڈی کو ہدایت دی ہے کہ وہ پلوں کی تعمیر کے لئے مقامات کا پتہ لگانے کے لئے فزیبلٹی اسٹڈی اپنائے۔

چند روز قبل  چیف سکریٹری سومیش کمار کی صدارت میں  حیدرآباد روڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ آر ڈی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 12 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں  میونسپلٹی کے مزید کاموں کو روبہ عمل لانے کےلئے اہم فیصلے بھی کئے گئے ہیں ۔ چیف سکریٹری نے نامکمل لنک پروجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایچ آر ڈی  سی ایل نے 37 نامکمل روابط سے متعلق کام شروع کردیئے ہیں جن کی لاگت سے 313.65 کروڑ ہیں جن میں سے 23 روابط تکمیل کے قریب ہیں جبکہ یہ  کام دوسرے مرحلے کے تحت تجویز کیا گیا ہے۔

سومیش کمار نےنامکمل لنک روڈ منصوبوں کو مکمل کرنے پر ایچ آر ڈی سی ایل کے عہدیداروں کی بھی ستائش  کی  جس نے حیدرآباد کے متعدد علاقوں میں ٹریفک کو کافی حد تک آسان کردیا ہے۔ روڈ ڈویلپمنٹ منصوبوں کی تیاری جاری ہے اور اگلے دو سالوں تک یہ مکمل ہوجائے گی۔ اروند کمار  پرنسپل سکریٹری ، ایم اے اینڈ یو ڈی اور مختلف محکموں کے دیگر سربراہان سمیت سینئر عہدیدار اس اجلاس میں موجود تھے۔