Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگموہن بھاگوت دہشت گرد:ہارڈ کور

موہن بھاگوت دہشت گرد:ہارڈ کور

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ پنجاب کی مشہورسنگر ہارڈ کور نے آر ایس ایس اور اس کے سربراہ موہن بھاگوت کے تعلق سے اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر متنازعہ پوسٹ شائع کی ہے جس کے بعد وہ سرخیوں میں ہیں۔ اپنے پوسٹ میں ہارڈ کور نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے انھیں دہشت گرد تک قرار دے دیا۔

انسٹا گرام اکاونٹ پر ہارڈ کور نے 11/26 کے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے ہیمنت کرکرے سے متعلق ایک کتاب کرکرے کو کس نے مارا کے صفحہ اول کی تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ ”یہ آر ایس ایس نے کیا ہے۔ اپنے پوسٹ میں ہارڈ کور نے آر ایس ایس سربراہ بھاگوت کو بھی اس کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ملک میں 11/26 ممبئی حملہ اور پلوامہ دہشت گردانہ حملہ جیسے بڑے واقعات میں وہ ملوث ہیں۔ موہن بھاگوت کو ہارڈ کور نے نسل پرست بھی قرار دیا۔

موہن بھاگوت کے علاوہ پنجابی گلوکارہ ہارڈ کور نے اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یوگی کی تصویر شائع کرتے ہوئے انھوں نے قابل اعتراض الفاظ بھی استعمال کیے ہیں جس پر لوگوں نے ہارڈ کورکو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے لیکن ہارڈ کور نے اپنے خلاف بولنے والے سوشل میڈیا صارفین اور ٹرولر کو بھی نہیں بخشا اور انھیں خوب بھلا برا کہا۔یاد رہے کہ ہاڈرکور اپنی بے باکی اور بولڈ انداز کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے سیاسی قائدین کے خلاف ہی اپنے بولڈ خیالات کا اظہار کردیا ہے۔