Saturday, June 14, 2025
Homeٹرینڈنگمچھروں پر قابو پانے کیلئے کانگریس کی جانب سے مفت فوگنگ خدمات...

مچھروں پر قابو پانے کیلئے کانگریس کی جانب سے مفت فوگنگ خدمات مہیا کرنے کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد:  مچھروں کی لعنت پر قابو پانے کے لئے حیدآباد و سکندرآباد میں مفت فوگنگ خدمات مہیا کی جائیں گی۔سٹی کانگریس کمیٹی (ایچ سی سی سی) اقلیتی محکمہ کے چئیرمین سمیر ولی اللہ نے یہ بات کہی۔سمیر ولی اللہ نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مچھروں کے مرض پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے،جس کے نتیجے میں ڈینگی،ملیریہ و دیگر بیماریوں کی وبا پھیل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی اور ملیریہ کے کیسیس میں اضافے کے باوجود،جی ایچ ایم سی نے حیدرآباد میں فوگنگ آپریشن شروع نہیں کیا۔لہذا انہوں نے کہا کہ نجی طور پر متاثرہ علاقوں میں فوگنگ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ ”ایک ہیلپ لائن نمبر شروع کیا گیا ہے،جس پر عوام اپنے علاقوں میں فوگنگ کرنا چاہیں تو فون کر سکتے ہیں۔وہ اس نمبر 9100109111پر فون کر سکتے ہیں،ان کی درخواست درج کر لی جائے گی اور آپریٹر زکے ساتھ ہی فوگنگ مشین بھیجی جائے گی۔اس کے علاوہ لوگ ٹویٹر @سمیر ولی اللہ کے توسط سے بھی درخواست بھیج سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں ڈینگی اور دیگر وائرل بیماریوں کے مفت چیک اپ اورادویات کی فراہمی کے لئے میڈیکل کیمپ منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس مانسون کے دوران حیدرآباد میں صحت کی صورتحال کافی بد تر ہو گئی ہے۔جی ایچ ایم سی کے عہدیدار اپنی حدود میں فوگنگ اور اینٹی لاروا آپریشن کرنے کے بڑے دعوے کر رہے ہیں،تاہم،سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی توداد نے انکشاف کیا ہے کہ بلدی حکام یا تو جھوٹ بول رہے ہیں یا انہوں نے اپنا کام ٹھیک طرح سے نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی نے صورتحال کی شدت کو نظر انداز کرتے ہوئے علامتی انداز میں فوگنگ اور انسداد لاوا آپریشن کئے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ کہ شہر میں کچھ دنوں سے بارش نہیں ہو رہی ہے،تاہم ابھی بھی ڈینگی،ملیریہ اور دیگر وائرل بیماریوں کے متعدد کیسیز درج ہو ئے ہیں لہذا انسداد ڈینگی مہم کو مشن موڈ پر اپنانا چاہئے اور اس خطرے پر قابو پانے کے لئے ہر شہری کو کو شش کرنی چاہئے۔

کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ پچھلے تین۔چار ماہ میں ڈینگی اور دیگر امراض کی وجہ سے عام آدمی پر بہت زیادہ اثر پرا ہے۔جبکہ کئی جانیں بھی جا چکی ہیں۔عام لوگوں نے ان امراض کے علاج کے لئے نجی اسپتالوں میں کافی پیسے خرچ کئے ہیں۔ٹی آر ایس حکومت نے اسپتالوں میں قیمتوں میں کمی کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔جس سے عوام کو بھاری رقم ادا کرنا پڑا ہے۔سمیر ولی اللہ نے کانگریس پارٹی کے کارکنوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اس فوگنگ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔