Tuesday, April 23, 2024
Homeبین الاقوامیمکہ اور مدینہ طیبہ میں راستہ بھول جانے والوں کی مدد کےلئے...

مکہ اور مدینہ طیبہ میں راستہ بھول جانے والوں کی مدد کےلئے 8 مراکز کے قیام کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

مکہ مکرمہ۔: حج و عمرہ قومی کمیٹی نے اشارہ  دیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حرمین شریفین کے اطراف ’’مرکزی علاقے ‘‘میں راستہ بھول جانے والے معتمرین کو ان کی رہائش تک پہنچانے کیلئے رہنما شراکتی کمپنی قائم کی جائیگی۔کمیٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد بن بادی  نے کہا کہ مبینہ کمپنی کے قیام کے بعد نجی اداروں اور کمپنیوں کو خلاف ورزیوں کی پاداش سے استثنیٰ حاصل ہوجائیگا۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج و عمرہ قومی کمیٹی نے اپنے آخری اجلاس میں سفارش پیش کی تھی کہ عمرہ کمپنیوں کو معتمرکے شناختی کارڈ لانے کا پابند نہ بنایا جائے۔ امسال راستہ بھول جانیوالوں کی رہنمائی کرنے والے 8مرکز قائم کئے جائیں گے۔ 4مکہ مکرمہ اور اتنے ہی مدینہ منورہ میں ہونگے۔یہ مراکز 24گھنٹےخدمات فراہم کریں گے ۔