Monday, June 9, 2025
Homesliderمکہ مکرمہ کی کرفیو میں بھی نرمی کا اعلان،21 جون سے تمام...

مکہ مکرمہ کی کرفیو میں بھی نرمی کا اعلان،21 جون سے تمام مساجد میں باجماعت نماز

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے مکہ مکرمہ میں  بھی کرفیو میں نرمی کا اعلان کردیااور اس پرعمل اتوار 31 مئی 8 شوال سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مقامی شہری اور مقیم غیرملکی شہری روزانہ صبح 6 بجے سے سہ پہر تین بجے تک گھروں سے نکل سکتے ہیں۔ اس حوالے سے پہلے سے عائد پابندی اٹھالی گئی۔

وزارت داخلہ نے دوسرا اعلان یہ کیا ہے کہ21 جون 29 شوال  سے مکہ کی مساجد نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی۔ شہر کی تمام مساجد میں پانچوں وقت کی نمازیں جماعت سے ادا کی جاسکیں گی۔وزارت داخلہ نے مکہ مکرمہ میں کرفیو میں نرمی کا فیصلہ دو مرحلوں میں نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے مرحلے کاآغاز اتوار31 مئی 8 شوال سے ہوگا۔ اس دوران مکہ کے شہری صبح 6 سے سہ پہر 3 بجے تک گھروں سے نکل سکیں گے۔

31 مئی سےمکہ مکرمہ آنے جانے کی اجازت ہوگی۔ مکہ کے شہری دن بھر اپنے محلے میں چہل قدمی کرسکیں گے۔مسجد الحرام میں مقررہ ضوابط کے مطابق جمعہ اور فرض نمازیں جماعت سے ادا کرنے کرنے کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔

سابق فیصلوں میں جن سرگرمیوں کو استثنی دیا گیا تھا وہ حسب سابق برقرار رہیں گی۔مکمل لاک ڈاؤن والے محلوں میں حفاظتی اقدامات کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق کرفیو میں نرمی کا دوسرا مرحلہ 21 جون 29 شوال سے شروع ہوگا۔21 جون سے  مکہ کے شہری صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک گھروں سے باہر نکل سکیں گے۔

عوامی مقامات پر 24 گھنٹے سماجی فاصلے کی پابندی موثر رہے گی۔ اجتماعی مقاصد کے لیے 50 سے زیادہ افراد پر مشتمل اجتماع ممنوع رہے گا، مثلا شادیوں اور تعزیتی اجتماع میں پچاس سے زیادہ افراد جمع نہیں ہوسکتے لیکن محلوں میں24 گھنٹے چہل قدمی کی جاسکے گی۔

ایسا کوئی بھی کام جس میں سماجی فاصلے کی شرط پوری نہ ہوسکتی ہو اس پر پابندی برقرار رہے گی۔ بیوٹی پارلرز،فٹنس سینٹرز،باربر شاپس ،ہیلتھ اینڈ سپورٹس کلبز، تفریحی مراکز ،سینما گھر اور ایسے تمام کام جنہیں متعلقہ حکام منع کررہے ہوں پابندی رہے گی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ مکمل لاک ڈاؤن والے محلوں میں حفاظتی اقدامات برقرار رہیں گے۔