Thursday, April 24, 2025
Homesliderمہاراشٹراور گجرات میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

مہاراشٹراور گجرات میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ مہاراشٹر، کیرالہ، پنجاب، کرناٹک، گجرات اور تمل ناڈو میں روزانہ کورونا وائرس کے متاثرین میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹے میں منظر عام پر آنے والے کورونا وائرس کے نئے مریضوں میں مذکورہ ریاستوں کا مجموعی تناسب85.6 فیصد ہے ۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 23285 نئے مریض سامنے آئے ہیں ے ۔ مہاراشٹر میں یومیہ سب سے زیادہ ( 14317 61.48 فیصد) نئے مریضوں کی رپورٹ ملی ہے ، اس کے بعد کیرالہ میں 2133 اور پنجاب میں 1305 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ملک میں آج کورونا وائرس کے زیر علاج (کیس لوڈ) مریض197237 ہیں اور فی الحال ان کی تعداد ملک میں مجموعی متاثرین کا 1.74 فیصد ہے ۔
مرکزی حکومت کورونا وائرس کے متاثرین بڑھنے والی ریاستوں / مرکزی کے زیر انتظام خطوں میں قابو اور انتظامی صورتحال پر قریبی نظر رکھی ہوئی ہے اور ان ریاستوں میں کوویڈ19 کی صورتحال کا جائزہ لیاجارہا ہے ، اس سے نمٹنے کی حکمت عملی اور عوامی صحت کی تدابیر بھی اختیارکی جارہی ہیں۔ حال ہی میں مہاراشٹر اور پنجاب میں مرکزی حکومت نے اعلی سطح کی ٹیمیں روانہ کی ہیں۔ اس سے قبل مرکزی حکومت نے اسی طرح کی اعلی سطحی ٹیمیں کیرالہ، چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش، گجرات، کرناٹک، تمل ناڈو، مغربی بنگال، جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کو قابو میں کرنے اور اس کے اضافے پر قابو پانے کے لئے روانہ کی تھیں۔ مرکزی ٹیموں کی رپورٹوں کو ریاستی حکومتوں کے ساتھ بانٹا جارہا ہے ۔
وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں 487919 سیشنوں کے ذریعے عوام کو ویکسین کی2.61 کروڑ (26164920) خوراکیں دی گئیں ہیں۔ ان میں7223071 طبی عملہ (پہلی خوراک)، 4056،285 طبی عملہ (دوسری خوراک)، 7121124 صف اول کے ملازمین (پہلی خوراک) اور672794 صف اول کے ملازمین (دوسری خوراک)، 45 سال سے زیادہ عمر کے یا سنگین بیماریوں میں مبتلا افراد 1030612 (پہلی خوراک) اور60 سال سے زیادہ عمرکے6061034 افرادکو خوراک دی گئی ہے ۔
اب تک ہندوستان بھر میں1.09 کروڑ (10953303) افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹے میں15157 افراد شفایاب ہونے کے بعد دواخانوں سے اپنے گھر روانہ ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کی وجہ سے 117 اموات ہوئیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ57 مریضوں کی موت ہوئی۔ اس کے بعد پنجاب میں 18 اور کیرالہ میں 13 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔
وزارت نے کہا کہ 19 ریاستوں / مرکزی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کسی کی موت ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ ان ریاستوں / مرکز کے علاقوں میں گجرات، راجستھان، چنڈی گڑھ، اڈیشہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، بہار، پڈوچیری، لکشدیپ، منی پور، دمن اور دیو، دادر و نگر حویلی، میزورم، لداخ، انڈمان اور نکوبار جزیرے ، میگھالیہ، سکم، تری پورہ ، ناگالینڈ اور اروناچل پردیش شامل ہیں۔