ممبئی ۔ مہاراشٹر میں شیوسینا کی قیادت میں نئی حکومت تشکیل دینے کے فارمولے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کاجلدہی اعلان کیا جائے گا جس کے تحت شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے پانچ سال کے لئے مہاراشٹر کے چیف منسٹر بنائے جائیں گے ۔ ایک انگریزی روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق کانگریس اور این سی پی کی حمایت سے تشکیل دی جانے والی حکومت میں کانگریس اور این سی پی کے دو نائب وزیراعلی بھی ہوں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اگر سبھی منصوبہ بندی کے مطابق چلتا ہے تو نئی تشکیل میں دو نائب چیف منسٹر ہوں گے جن کاتعلق این سی پی اورکانگریس سے ہوگا، حالانکہ این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے اصرارکیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ روزکانگریس کے صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کے دوران مہاراشٹر میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال نہیں کیا جبکہ ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ ریاست کا چارج سنبھالنے کے لئے تین پارٹیوں کے اتحاد کے لئے عارضی طور پر ایک سمجھوتہ طے ہوا ہے ۔ اگلے ماہ کے شروع میں شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ حکومت تشکیل دی جائے گی۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ اگر سبھی منصوبہ بندی کے مطابق چلتا ہے تو نئی تشکیل میں دو ڈپٹی چیف منسٹرس ہوں گے – ایک این پی پی اور کانگریس سے ہوگا ۔ وہ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ادھوپورے پانچ سالہ مدت کے لئے چیف منسٹر ہوں گے ، جس میں اس عہدے کے لئے کوئی گردش کی پالیسی نہیں ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس انتظام کے تحت 42 وزارت کو نئی اسمبلی میں تینوں جماعتوں کی طاقت کے مطابق تقسیمکیا جائے گا۔ اسمبلی کے288 رکنی ایوان میں شیوسیناکی 56 نشستیں ہیں اس کے بعد این سی پی(54) اورکانگریس کی (44) نشستیں ہیں۔- اس ترتیب میں قلمدان کی بالترتیب15 ، 14 اور13 تقسیم ہوسکتی ہے ۔اطلاع کے مطابق دسمبر کے پہلے ہفتہ میں حکومت کی تشکیل ممکن ہے ۔