Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمہا راشٹرا اسمبلی میں چہارشنبہ کو فلور ٹیسٹ کر وایا جائے،سپریم کورٹ...

مہا راشٹرا اسمبلی میں چہارشنبہ کو فلور ٹیسٹ کر وایا جائے،سپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: مہاراشٹرا میں حکومت سازی کے بارے میں،سپریم کورٹ نے فریقین کے مسابقتی دعو ؤں پر غور کرنے کے بعدفیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ چہار شنبہ کے روز مہا راشٹرا اسمبلی میں شام پانچ بجے سے پہلے فلور ٹیسٹ کر وائے جائیں۔جسٹس این وی رمنا،سنجو کھنہ اور اشوک بھوشن پر مشتمل اعلیٰ عدالت کے بینچ کی رائے تھی کہ،چونکہ ارکان اسمبلی نے حلف نہیں لیا ہے،لہذا جلد از جلد 27 نومبر کو فلور ٹیسٹ کرایا جانا چاہئے۔

عدالت نے کہا فلور ٹیسٹ خفیہ رائے شماری کے ذریعہ نہیں کیا جائے گا،بلکہ کارروائی براہ راست ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔عدالت نے کہا کہ27 نومبرکے روز ارکان سمبلی کوشام پانچ بجے سے پہلے حلف دلایا جائے،اور پھر فلور ٹیسٹ کرایا جائے۔

اس سے قبل مہاراشٹرا میں پائے جانے والے سیاسی ڈرامے کے بارے میں اتوار کے روز سماعت کے دوران،سپریم کورٹ نے سولیسٹر جنرل سے کہا تھا کہ وہ حکومت کی تشکیل کے دعوے میں فڈ نویس کے ذریعہ،حمایت کا خط جاری کرنے کو کہا تھا۔یہ حکم پیر کی صبح ساڑھے دس بجے منظور کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے پروٹیم اسپیکر کی تقرری کا بھی حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق،بھارتیہ جنتا پارٹی پروٹیم اسپیکر کے لئے تین ارکان اسمبلی کے ناموں پر غور کر رہی ہے،ان میں رادھا کرشنا ویکھے پاٹل،کالیداس کولمبکر اور بابن راؤ پاچپوتے کے نام شامل ہیں۔گورنر کے فیصلے پر عدالتی جائزہ لیا جا سکتا ہے یا نہیں،اس پر عدالت نے تمام فریقوں سے آٹھ ہفتوں میں تحریری دلائل دینے کو کہا ہے۔

کانگریس پارٹی کی عبودری صدر سونیا گاندھی نے مہاراشٹرا سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور میڈیا نما ئندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ”ہم فلور ٹیسٹ جیتیں گے“۔

وہیں،این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”میں جمہوری اقدار اور آئینی اصولوں کو بر قرار رکھنے پر سپریم کورٹ کا شکر گزار ہوں۔خوشی کی بات ہے کہ مہاراشٹرا کے بارے میں فیصلہ ”یوم آئین“کے موقع پر آیا ہے،جو بھارت رتن بابا صاحب امبیڈکر کو خراج پیش کرتا ہے“۔

شیو شینا کے رہنما سنجے راوت نے ہندی میں دو ٹویٹ کئے ہیں۔پہلے ٹویٹ میں انہوں نے صرف”ستیہ میو جئیتے“لکھا،اور دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ”سچ پریشان ہو سکتا ہے،ناکام نہیں ہو سکتا“۔

واضح ہو کہ مہاراشترا میں دیویند فڈ نویس کو وزیراعلیٰ کا حلف دلانے کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے فیصلے کے خلاف کانگریس۔این سی پی اور شیو سینا نے سپریم کورٹ میں در خواست داخل کی تھی۔کیونکہ گورنر کوشیاری نے ہفتہ کی صبح بی جے پی کے رہنما دیویندر فڈ نویس کو وزیر اعلیٰ اور این سی پی کے رہنما اجیت پوار کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف دلایا تھا۔ پیر کو سپریم کورٹ نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج منگل کے لئے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔