Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگ?مہندر سنگھ دھونی کی بی جے پی میں شمولیت

?مہندر سنگھ دھونی کی بی جے پی میں شمولیت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد ملک کی خدمت کیلئے سیاست کا رخ کرنے والے ہیں؟ دھونی بی جے میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں؟ ایسے امکانات اس لئے بھی ہیں کیونکہ یہ دعویٰ خود بی جے پی لیڈر کی جانب سے کیا جارہا ہے۔

بہار بی جے پی کے ایک بڑے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کا دعویٰ ہے کہ مہندر سنگھ دھونی بی جے پی کی رکنیت حاصل کریں گے۔ بہار ودھان پریشد کے رکن اور سابق مرکزی وزیر سنجے پاسوان نے کہا ہے کہ دھونی بی جے پی کی رکنیت حاصل کریں اس کیلئے کئی مرتبہ ان سے بات کی گئی ہے۔

بی جے پی کی ایک مہم کے دوران پارٹی کے بڑے لیڈربھی دھونی سے ملاقات کر چکے ہیں۔ پاسوان نے کہا کہ سماج کے جو بھی رول ماڈل ہیں چاہے وہ کھیل سے ہوں یا فلمی دنیا سے، تعلیم سے ہوں ہا کسی بھی شعبہ سے ان کو ساتھ لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دھونی ہمارے ساتھ آتے ہیں تو پارٹی کیلئے کافی اچھا ہوگا۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ وہ کسی لیڈر سے زیادہ عوام کو متاثر کریں گے۔

ہماری پارٹی کی کوشش ہے کہ ہر شعبہ کے رول ماڈل کو جوڑیں۔ مہندرسنگھ دھونی کی بی جے میں داخلے پرکانگریس نے کہا ہے کہ اگر دھونی کو سیاست مین آنا ہے تو وہی طے کریں گے انہیں کس پارٹی کو اپنانا ہے۔ کانگریس لیڈر پریم چند نے کہا ہے کہ بی جے پی ملک کے سبھی نامیگرامی لوگوں کو پارٹی میں شامل کروانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ایسی خبریں گزشتہ سال بھی تھی جب امیت شاہ دھونی سے ملنے پہنچے تھے۔

سیاسی قائدین کے بیانات سے قطع نظر دھونی کے سیاست میں داخلے کی بات سن کر ان کے مداح بھی کافی خوش ہیں۔ مداح چاہتے ہیں کہ مہندرسنگھ دھونی کرکٹ کی طرح ہی سیاست میں بھی ایک صحیح ٹیم کیلئے ایک طویل اور دھماکے دار اننگز کھیلیں۔ بہر حال مہندر سنگھ دھونی آگے کیا کریں گے یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن ماہی کے سیاست میں آنے کی خبر سے ایک نئی بحث کا آغاز ہوچکا ہے۔