Wednesday, April 23, 2025
Homesliderمیئر کی محبت میں بینر لگانے والے کو ایک لاکھ کا جرمانہ

میئر کی محبت میں بینر لگانے والے کو ایک لاکھ کا جرمانہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔سیاسی لیڈروں سے عوام کی محبت اور نفرت ایک فطری عمل ہے  لیکن کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ یہ محبت اور نفرت کسی کو کبھی  انعام اور کبھی سزا دلوانے کا موجب بن جاتی ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ حیدرآباد میں رونما ہوا ہے جہاں نو منتخب میئر سے والہانہ محبت اور انکے لئے سڑک پر بینر لگانے کی وجہ سے جرمانہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے بموجب  حیدرآباد کے میئر وجئےلکشمی گدوال کے حامی جنہوں نے جوبلی ہلز اور حمایت نگر میں غیر قانونی بینرز لگائے ، انھیں میئر بننے پر مبارکباد پیش کی ،اس پر  گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ای وی ڈی ایم ونگ نے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائدشکیا۔ شہر کے مختلف حصوں میں اسی طرح کے بینرز اور ہورڈنگ لگانے کے ساتھ ساتھ کچھ دوسرے حامیوں پر بھی مختلف رقم جمع کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

میئر کے حامی اتیش اگروال اور میئر کے دوسرے حامیوں نے مبینہ طور پر بنجارہ ہلزمیں روڈ نمبر 10 اور 12 اور جوبلی ہلز سمیت کچھ علاقوں میں بینرز اور ہورڈنگ لگائے تھے۔ کچھ شہریوں نے سوشل میڈیا پر یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ غیر قانونی ہیں  اس کی شکایت کی جس پرای وی ڈی ایم بینرز کو ہٹانے کے علاوہ جرمانے بھی عائد کردی  ہے۔

ای وی ڈی ایم کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جوبلی ہلز میں زمین سے 15 فٹ بلندی پرغیر قانونی ذخیرہ اندوزی کی گئی تھی۔دریں اثناء ان کے پہلے سرکاری تقریب میں میئر وجئےلکشمی نے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کو بیگم پیٹ ایرپورٹ پر استقبال کیا نیز اس موقع پر  رکن  پارلیمنٹ کے کیشیو راؤ اور وزیر داخلہ محمود علی بھی موجود تھے ۔یاد رہے کہ گورنر کی آمد کی وجہ سے بیگم پیٹ اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر پولیس بندوبست کی وجہ سے ٹرافک جام رہی ۔