Wednesday, April 23, 2025
Homesliderمیتالی 8 ویں مرتبہ ونڈے میں پہلے مقام پر پہنچی

میتالی 8 ویں مرتبہ ونڈے میں پہلے مقام پر پہنچی

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ ہندوستانی ونڈے کی کپتان متالی راج نے آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے جیسا کہ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 3 مقابلوں کی ونڈے سیریز میں شاندار مظاہرہ کیا تھا۔ 38 سالہ متالی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ونڈے مقابلہ میں 59 رنز بنانے کے علاوہ تیسرے مقابلہ میں ناقابل تسخیر 75 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت انہیں درجہ بندی میں چار مقامات کا فائدہ ہوا اور وہ دوبارہ نمبر ایک مقام پر پہنچ گئی ہیں۔

بین الاقوامی کرکٹ میں  22 سالہ کیریئر کے دوران متالی نے آئی سی سی کی خاتون زمرہ کی ونڈے درجہ بندی میں 8 ویں مرتبہ پہلام قام حاصل کیا ہے۔ انگلینڈکے دورہ سے قبل متالی درجہ بندی میں 8 ویں مقام پر فائز تھیں لیکن انگلش ٹیم کے خلاف سیریز میں 206 رنز اسکور کرنے کی وجہ سے انہیں پہلے مقام پر واپسی کا موقع ملا ہے۔ آخری مرتبہ متالی فروری 2018 میں پہلے مقام پر موجود تھیں۔ علاوہ ازیں اپریل 2005 میں ہندوستانی کپتان نے پہلی مرتبہ پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ جیسا کہ انہوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابل تسخیر 91 رنز اسکور کئے تھے۔ 16 سال کے عرصہ کے دوران دوبارہ نمبر ایک مقام پر فائز ہونے کا بھی انہوں نے ایک اور ریکارڈ بنایا ہے۔

 میتالی  سے قبل ازیں انگلینڈ کی جنیٹ بریٹن نے پہلی مرتبہ 1984 میں پہلا مقام حاصل کیا تھا جس کے بعد 1995 میں دوبارہ انہوں نے پہلے مقام پر واپسی کی تھی۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی ڈبی ہاکلی نے 10 سال کے وقفہ کے بعد پہلے مقام پر واپسی کرنے والے ایک اور خاتون کھلاڑی ہیں جیسا کہ انہوں نے 1987 میں پہلا مقام حاصل کرنے کے بعد دوبارہ 1997 میں اس مقام پر واپسی کی تھی۔ تازہ ترین درجہ بندی میں جن ہندوستانی کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا ان میں اوپنر شفالی ورما بھی شامل ہیں جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے مقابلے میں بالترتیب 44 اور 19 رنز اسکور کئے جس کی وجہ سے انہیں 49 مقامات کا فائدہ ہوا اور وہ 71 ویں مقام پر پہنچ چکی ہیں۔ فاسٹ بولر جولن گوسوامی نے 4 مقامات کی ترقی کے ساتھ 53 واں مقام حاصل کیا ہے۔