Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمیدک میں منی حج ہاؤزکی تعمیر کارکن اسمبلی میدک نے کیا اعلان

میدک میں منی حج ہاؤزکی تعمیر کارکن اسمبلی میدک نے کیا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

میدک :  ضلع حج سوسائٹی میدک کے زیر اہتمام میدک کے عازمین حج کے لئے ”نیو بھارت فنکشن ہال“میں صدر ضلع حج سوسائٹی الحاج خواجہ معین الدین کی صدارت میں تربیتی کیمپ اور ٹیکہ اندازی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی میدک پدما دیویندر ریڈی کے علاوہ مفتی عمران خان صاحب مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاما ریڈی،مفتی خواجہ شریف صاحب مجلس تحفظ ختم نبوت کا ما ریڈی نیشرکت کی۔

اس موقع پر مفتیان اکرام نے خطاب کرتے ہوئے عازمین حج کو مناسک حج کی ادائیگی سے متعلق تفصیلی رہنمائی کی اور عازمین حج کو ایم حج کے دوران عبادت و ریاضت میں مشغول رہنے کی تلقین کی۔

اس تربیتی کیمپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی میدک پدما دیوندر ریڈی نے ”میدک حج سوسائٹی“کی نمائندگی پر میدک میں منی حج ہاؤز کی تعمیر کا اعلان کیا۔اور انہوں نے عازمین حج کو مبارکباد دی۔

بعد ازاں عازمین حج کی ٹیکہ اندازی کی گئی اور پولیو خوراک پلایا گیا۔رکن اسمبلی پدما ریڈی و دیگر ذمہ داروں نے عازمین حج کو پولیا خوراک پلایا۔