Wednesday, April 23, 2025
Homesliderمیرا بائی چانو کو سلور میڈل،ہندوستانی خیمے میں نئے حوصلے

میرا بائی چانو کو سلور میڈل،ہندوستانی خیمے میں نئے حوصلے

- Advertisement -
- Advertisement -

ٹوکیو- سابق عالمی چمپئن ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے تاریخی مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے 49 کلوگرام زمرے میں ہفتہ کوسلور میڈل جیت کر ہندوستان کو ٹوکیواولمپک کا پہلا میڈل دلادیا۔ہندوستان نے ان کھیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پہلے دن کوئی میڈل جیتا۔ 26سالہ میرابائی نے جملہ202 کلوگرام (87+115) وزن اٹھایا اوراولمپکس میں سلور میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ویٹ لفٹربن گئیں۔چانوکویہ کامیابی کرنم ملّیشوری کے 2000 کے سڈنی اولمپکس میں 69 کلوگرام زمرے میں برونز میڈل جیتنے کے21 سال بعد حاصل ہوئی ہے ۔

 ملیشوری اولمپک میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بنی تھیں۔اس کامیابی کے ساتھ چانو نے 2016 کے پچھلے ریو اولمپکس کی بری یادوں کو پیچھے چھوڑ دیا جب وہ کلین اینڈ جرک میں اپنی تینوں کوششوں میں ناکام رہی تھیں۔ اس ایونٹ کا گولڈ میڈل چین کی ہوژیہوئی نے کل210 کلوگرام (94 + 116) وزن اٹھاکرجیتاجبکہ انڈونیشیا کی ایساہ ونڈی کانتکا نے 194 کلوگرام (84 + 110) وزن اٹھاکر جیتا۔ٹوکیو انٹرنیشنل فورم میں ہوئے ان مقابلوں میں چانو نے اسنیچ میں اپنی پہلی کوشش میں84 کلوگرام وزن اٹھایا۔ بعد میں چانو نے 87 کلوگرام وزن اٹھا کر خودکو منافع بخش موقف میں پہنچادیا لیکن ژیہوئی نے اپنی پہلی کوشش میں 88 کلوگرام وزن اٹھا کر اور پھر اپنی تیسری کوشش میں 94 کلوگرام وزن اٹھا کر اولمپک کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

کلین اینڈ جرک راؤنڈ میں چانو نے110 کلوگرام وزن اٹھایا اوردوسری کوشش میں 115 کلوگرام وزن اٹھاکر اس میں بہتری کرلی۔ چانو نے اپنی تسیری کوشش میں 117 کلوگرام وزن اٹھانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں لیکن ان کی 115 کلوگرام کی کوشش انہیں سلور میڈل دلانے کے لئے کافی تھی۔چانو کے ذریعہ سلور میڈل جیتتے ہی ہندوستانی خیمہ خوشی سے اچھل پڑا۔ واقعی یہ ایک تاریخی حصولیابی تھی جس کاپورے ملک کو برسوں سے انتظارتھا۔ چانو کی یہ کامیابی آئندہ دنوں میں ہندوستان کے مزید کھلاڑیوں کو سلور میڈل جیتنے کی لئے تحریک دے گی۔

مودی ،سچن ، بندرا اور کئی افراد کی مبارک باد

وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے لئے ٹوکیو اولمپکس میں میڈلس کا کھاتہ کھولنے والی ویٹ لفٹر نیرا بائی چانو کو مبارکباد دی جنھوں نے ویٹ لفٹنگ میں 21 سالہ قحط کو ختم کرتے ہوئے 49 کیلو گرام زمرہ میں سلور میڈل حاصل کیا۔ 26 سالہ چانو نے مجموعی طور پر 202 کیلو گرام (87+115 کیلو گرام) وزن اُٹھاتے ہوئے کرنم ملیشوری کی جانب سے 2000 ءسڈنی اولمپکس میں حاصل کردہ برونز میڈل کو سلور میڈل سے بہتر کردیا ہے۔ مودی نے اپنے پیغام میں کہاکہ نیرا بائی چانو کی اِس کامیابی نے مستقبل کی نسل کو ایک نئی راہ دکھائی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ اولمپکس کا اِس سے بہتر آغاز کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا۔ علاوہ ازیں وزیر اسپورٹس انوراگ ٹھاکر اور سابق وزیر اسپورٹس کرن رجیجو نے بھی ہندوستان کو میڈل حاصل کرنے والی ویٹ لفٹر کو مبارکباد دی۔ ہندوستان کو اولمپکس میں واحد گولڈ میڈل دلوانے والے نشانہ باز ابھینو بندرا نے بھی سوشل نیٹ ورکنگ کا سہارا لیتے ہوئے نیرا بائی کو مبارکباد دی۔ انھوں نے ٹوئٹ کیاکہ بہت بہت مبارک آپ کی اِس کامیابی سے آنے والی نسل کو ایک راہ ملے گی۔ علاوہ ازیں سچن تنڈولکر، ویریندر سہواگ، وی وی ایس لکشمن اور گوتم گمبھیر کے علاوہ دیگر کئی کھلاڑیوں نے بھی انھیں مبارکباد دی۔ تنڈولکر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”غضب بھارتی ناری سب پر بھاری“۔