Saturday, April 20, 2024
Homesliderمیسی کو سب سے زیادہ آمدنی میں پہلا مقام،کوہلی بھی فہرست میں...

میسی کو سب سے زیادہ آمدنی میں پہلا مقام،کوہلی بھی فہرست میں شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

نیو یارک: بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے سب سے زیادہ آمدنی کے معاملے میں پہلا مقام حاصل کر لیا ہے ۔ وہ ارب پتی کھلاڑیوں کے کلب میں بھی شامل ہو گئے ہیں۔ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے بارسلونا کے یہ فارورڈکھلاڑی اب تک ایک بلین ڈالر سے زائد کما چکے ہیں۔امریکی جریدے فوربس کے مطابق میسی اب تک 840 ملین یورو یا ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم کما چکے ہیں۔ وہ صرف اس سال ہی 126 ملین ڈالر کمائیں گے جن میں سے92 ملین ڈالر انہیں ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کی طرف سے کھیلنے کی وجہ سے ملیں گے ۔

یہی نہیں انہیں رواں برس مختلف اداروں کے ساتھ کمرشل اسپانسرشپ معاہدوں کی وجہ سے بھی تقریبا34 ملین ڈالرکی آمدنی ہو گی۔ہندوستانی کھلاڑیوں کی آمدنی کے بارے میں بات کریں تو صرف ویراٹ کوہلی اکیلے ہی ٹاپ 100 میں شامل ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی66 ویں نمبر پر ہیں جن کی کمائی26 ملین ڈالر (تقریبا 196 کروڑ روپے ) ہے ۔کوہلی مسلسل چوتھے سال سب سے زیادہ کمانے والے100 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

ہندوستانی کپتان2019 میں مجموعی آمدنی173.3 کروڑ روپے کے ساتھ 100ویں نمبر پر تھے ۔ وہ2018 میں161 کروڑ روپے کی آمدنی کے ساتھ83 ویں اور2017 میں141 کروڑ روپے کے اثاثے کے ساتھ 89 ویں نمبر پر تھے ۔فوربس نے لکھا ہے کہ لیونل میسی دنیا کے ایسے صرف چوتھے کھلاڑی ہیں جو ایک اسپورٹس مین کے طور پر اپنے کیریئر کے دوران ہی کھیل سے ہونے والی آمدنی کے باعث ارب پتی بنے ہیں۔ ان سے پہلے اتنی زیادہ مالی کامیابی حاصل کرنے والے تین کھلاڑیوں میں سے دو کا تعلق امریکہ سے تھا ۔