Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمیٹرو اسٹیشن کی دیوار سے پلاسٹر کے ٹکڑے گرنے سے خاتون کی...

میٹرو اسٹیشن کی دیوار سے پلاسٹر کے ٹکڑے گرنے سے خاتون کی موت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد :اتوار کی شام شہر کے امیر پیٹ میٹرو اسٹیشن کی سطح کی دیوار سے پلاسٹر کے ٹکڑے گرنے سے ایک 24 سالہ خاتون کی موت واقع ہو گئی۔پولیس کے مطابق 24سالہ خاتون مونیکا میٹرو اسٹیشن پر کھڑی تھی کہ اسکے اوپر دیوار کے ٹکری گرے۔اس کے سر میں شدید چوٹ آئی اور وہ اس جگہ گر گئی۔

مقامی لوگوں اور میٹرو ریل کے اہلکاروں نے اسے نجی اسپتال میں داخل کر وایا،جہاں علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔ایس آر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔