نئی دہلی : نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) بل کے خلاف احتجاج کے طور پر ملک بھر میں کے سرکاری اسپتالوں میں چہارشنبہ کے روز او پی ڈی بند رہیں گے۔
پیر کو لوک سبھا میں پاس ہوئے بل کے خلاف احتجاج کے طور پر،انڈین میڈیکل اسوسی ایشن (IMA)نے ملک بھر میں 24 غیر ضروری خد مات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تمام ریاستوں میں مظاہرے اور بھوک ہڑ تال کی جائے گی۔آئی ایم اے نے میڈیکل طلبہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کلا سوں کا بائیکاٹ کر نے کو کہا ہے۔
فیڈریشن آف ریسیڈینٹ ڈاکٹرس اسوسی ایشن (ایف او آر ڈی اے) اور ریسیڈینٹ ڈاکٹرس اسوسی ایشن آر ڈیاے)،اورAIIMSنے ارکان کو کالے بیاچ پہننے کو کہا ہے۔آر ڈی اے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر اس بل میں ترمیم نہ کی گئی تو وہ صرف طبی تعلیم کے معیارات میں گراوٹ کا باعث بنے گی،بلکہ اس سے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں بھی گراوٹ آئے گی۔
او پی ڈی سمیت دیگر خدمات چہار شنبہ کے روز صبح 6بجے سے جمعرات کی صبح 6بجے تک بند رہیں گی۔ہنگامی صورتحال،حادثے،آئی سی یو اور متعلقہ خد مات حسب معمول جاری رہیں گی۔این ایم سی بل کی دفعہ 32میں جدید طب کی مشق کے لئے 3.5لاکھ نا اہل غیر طبی افراد کے لائسنس کی فراہمی کا بندوبست کیا گیا ہے۔